حالیہ اختتام پذیر بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے حوالے سے کئی اہم اور سخت اصول قائم کیے تھے۔ ایک فیصلہ یہ بھی تھا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو رنجی ٹرافی میں حصہ لینا ضروری ہے۔ اسی فیصلے کے پیش نظر رنجی ٹرافی کے دوسرے ہاف میں روہت شرما، رشبھ پنت، یشسوی جیسوال اور شبھمن گِل جیسے سینئر کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ جمعرات (23 جنوری) سے رنجی ٹرافی کے دوسرے ہاف کی شروعات ہوئی ہے اور امید کی جا رہی تھی کہ بڑے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، لیکن ان اسٹار کھلاڑیوں نے پہلی اننگ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کے کپتان و سلامی بلے باز روہت شرما اور نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے رنجی ٹرافی مقابلہ کھیلنے کے لیے اترے۔ دوسری طرف وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت دہلی اور شبھمن گِل پنجاب کی جانب سے رنجی ٹرافی کھیلتے نظر آئے۔ لیکن ان تمام اسٹار بلے بازوں کو میچ کی پہلی اننگ میں 10 رن بنانے میں بھی پسینے چھوٹ گئے۔ پنجاب رنجی ٹرافی ٹیم کے کپتان شبھمن گل 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 4 رن ہی بنا سکے۔ وہیں دہلی کے لیے بطور وکٹ کیپر بلے باز میدان میں اترے رشبھ پنت نے 10 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Published: undefined
ممبئی کے لیے سلامی بلے بازی بن کر اترے روہت شرما اور یشسوی جیسوال کی جوڑی بھی بُری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے صرف 6 رن کی اوپننگ پارٹنر شپ کی۔ یشسوی جیسوال نے 8 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری طرف روہت شرما نے 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 3 رن بنائے۔ ایک طویل عرصے بعد ہندوستان کی یک روزہ ٹیم میں واپسی کرنے والے شریس ایئر بھی ممبئی کی جانب سے ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ شریس ایئر نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 11 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined