کرکٹ

ہندستانی کرکٹ کی ضرورتیں جانتے ہیں گانگولی: وراٹ کوہلی

وراٹ نے صحافیوں سے کہا کہ سورو گانگولی نے ملک کے لیے بہت کرکٹ کھیلا ہے اور وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں، ٹیم کی کیا ضرورتیں ہیں اور ہندستانی کرکٹ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی، 24 اکتوبر (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جمعرات کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نئے چیئرمین سورو گانگولی سے ملاقات کی اور کہا کہ سابق کرکٹر موجودہ کھلاڑیوں کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔ وراٹ نے جمعرات کو یہاں صحافیوں سے کہاکہ سورو گانگولی نے ملک کے لیے بہت کرکٹ کھیلا ہے اور وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم کس حالت میں ہیں، ٹیم کی کیا ضرورتیں ہیں اور ہندستانی کرکٹ کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

کپتان نے گانگولی سے ملاقات سے پہلے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ گانگولی کے ساتھ میری بات چیت اچھی ہوگی۔ میں ان سے ملنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ میں ایک پیشہ ور اور اعلی سطحی بات چیت کی امید کر رہا ہوں۔ میں فی الحال کرکٹ کھیل رہا ہوں اور وہ کھیل چکے ہیں، اس لئے ہمارے درمیان اچھی سمجھ ہوگی۔ پہلے بھی میں ان سے کافی بحث کر چکا ہوں اور اس بار بھی میں اسی طرح کی بات چیت کی توقع کر رہا ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک گانگولی نے جمعرات کو بی سی سی آئی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس عہدے پر بلامقابلہ منتخب کئے گئے گانگولی نے کہا تھا کہ وہ ہندستانی کرکٹ کے سب سے اہم شخص وراٹ کو اپنا مکمل حمایت دیں گے۔

Published: undefined

سابق کرکٹر بی سی سی آئی میں 65 سال کی تاریخ میں صدر کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ان سے پہلے وجيانگرم کے مہاراجہ پہلے کرکٹر تھے جنہوں نے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سنبھالا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined