کرکٹ

روہت شرما نے کی ایک بار پھر وراٹ کوہلی کی حمایت

میڈیا سے بات چیت کے دوران ہندوستانی کپتان نے کہا کہ "وہ (کوہلی) بہت سے میچ کھیل چکے ہیں، وہ اتنے برسوں سے کھیل رہے ہیں، وہ ایک بہترین بلے باز ہیں جنہیں یقین دہانی کی ضرورت نہیں ہے۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
وراٹ کوہلی اور روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس 

لندن: 'کیوں ہو رہا ہے یار، مجھے سمجھ میں نہیں آتا بھائی۔' ایک صحافی کے ذریعہ وراٹ کوہلی پر سوال اٹھائے جانے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما کایہ ردعمل تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں کوہلی کی فارم قومی تشویش کا موضوع بن گئی ہے۔ سابق کپتان کپل دیو سمیت کئی لوگ حیران ہیں کہ انہیں ڈراپ کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ بحث جاری رہے گی، کیونکہ کوہلی جمعرات کو ایک اور اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور ایک ایسی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے جسے چھوڑاجا سکتا تھا۔ لارڈز میں انہوں نے 16 رنز بنائے۔

Published: undefined

کمر میں کھنچاؤ کی وجہ سے پہلے ون ڈے سے باہر ہونے کے بعد کوہلی نے میچ سے قبل بیٹنگ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بہترمحسوس کرنے کے بعد انہوں نے راہل دراوڈ کو اشارہ کیا کہ وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ان کے ذہن میں بہت سی باتیں چل رہی ہوں گی۔ ہندوستانی ٹیم کے لارڈس پہنچنے سے ایک گھنٹہ پہلے، بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا جس میں ان کا نام نہیں تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے یا ڈراپ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

تیسرے اوور میں کوہلی کریز پر آئے۔ اسریٹ ڈرائیو کے چوکے کے ساتھ انہوں نے اپنا کھاتا کھولا۔ آخری سات گیندوں میں انہوں نے لیگ بائی کے ایک رن کے علاوہ ایک میڈن اوورکھیلا تھا۔ ڈیوڈ ولی کے اس اوور کی پہلی گیند پر، کوہلی آف اسٹمپ سے باہر جا رہی گیند کو جسم سے دور کھیلنے چلے گئے اور باہری کنارے پر بیٹ ہوئے۔ حالانکہ تھوڑی دیر بعد انہوں نے اسی گیندباز کی ویسی ہی گیند پر اپنی غلطی دہرائی اور کیچ آوٹ ہوگئے۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کوہلی کو اس مشکل دور میں ٹیم کی حمایت کی ضرورت ہے یا انہیں اس طرح کے ایک کامیاب کیریئر کے دم پر اکیلا چھوڑ دیا جانا چاہیے، روہت نے محسوس کیا کہ اس موضوع پر بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ہندوستانی کپتان نے کہا کہ "وہ (کوہلی) بہت سے میچ کھیل چکے ہیں، وہ اتنے برسوں سے کھیل رہے ہیں، وہ ایک بہترین بلے باز ہیں جنہیں یقین دہانی کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

کپتان روہت نے کہا کہ میں نے اپنی آخری پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا۔ کہ فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے اور یہ ایک کرکٹر کی زندگی کا حصہ ہے۔ اس لیے ان جیسا کھلاڑی، جو اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، جس نے اتنے رنز بنائے ہیں اور اتنے میچ جیتائے ہیں، اسے (واپسی کرنے کے لئے) صرف ایک یا دو اننگز کی ضرورت ہے۔ یہ میری سوچ ہے اور مجھے امید ہے کہ کرکٹ کے شائقین بھی ایسا ہی سوچیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined