کرکٹ

روہت شرما یک روزہ کرکٹ رینکنگ میں پہلی بار بنے نمبر 1، سڈنی میں سنچری بنانے کا ملا فائدہ

آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی کے بعد روہت شرما بدھ کو جاری آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں 2 پوزیشن کی بہتری کے ساتھ نمبر 1 مقام پر آ گئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب روہت یک روزہ کرکٹ میں نمبر 1 بلے باز بنے۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

روہت شرما / تصویر بشکریہ ایکس

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما آئی سی سی کے ذریعہ جاری تازہ یک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں نمبر 1 مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے یک روزہ میچ میں ناٹ آؤٹ سنچری بنائی تھی، جس کا انھیں زبردست فائدہ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما 38 سال 182 دن کی عمر میں یک روزہ کرکٹ رینکنگ میں نمبر 1 بلے باز بننے والے ہندوستان کے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے مایہ ناز تجربہ کار بلے باز روہت شرما نے کئی مہینوں بعد آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی 3 میچوں کی یک روزہ سیریز سے ہندوستانی جرسی میں واپسی کی تھی۔ روہت آسٹریلیا دورے سے قبل ہندوستان کے لیے آخری بار رواں سال چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلے تھے۔ انھوں نے 223 دنوں بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے یک روزہ میچ میں روہت کچھ خاص نہیں کر سکے تھے، لیکن اگلے 2 میچوں میں وہ پرانے رنگ میں دکھائی دیے۔ روہت اس دوران یک روزہ کرکٹ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے تھے۔

Published: undefined

آسٹریلیا میں بہترین مظاہرہ سے روہت کی رینکنگ میں زبردست فائدہ پہنچا۔ پہلے وہ تیسرے نمبر پر تھے، لیکن اب 2 مقام کی بہترین کے ساتھ نمبر 1 پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب روہت شرما آئی سی سی کی یک روزہ رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچے ہیں۔ روہت نے یک روزہ کرکٹ میں ہندوستانی کپتان شبھمن گل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پچھلے ہفتہ روہت کے 745 ریٹنگ پوائنٹس تھے، لیکن انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے یک روزہ کرکٹ میں 73 رن، اور تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ 121 رنوں کی اننگ کھیلی۔ لگاتار 2 میچوں میں بڑی اننگ کی بدولت ان کے 781 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے۔ اب گل پہلے مقام سے تیسرے مقام پر کھسک گئے ہیں، جبکہ افغانستان کے ابراہیم زادران دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ تیسرے میچ میں زخمی ہوئے شریئس ایئر بھی ایک پوزیشن کی بہترین کے ساتھ تازہ رینکنگ میں نویں مقام پر آ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined