کرکٹ

واپسی والے میچ میں نہیں چلا روہت-کوہلی کا جادو، گل نے بھی کیا مایوس

 روہت (8)، گل (10) اور کوہلی (صفر) نے مجموعی طور پر 18 رنز بنائے۔ کسی ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ تینوں کا مشترکہ سب سے کم اسکور ہے جہاں تینوں نے بلے بازی کی

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI

 

ہندوستانی ٹیم پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ اس مقابلے کے ذریعہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ روہت اور کوہلی نے اس سے قبل ہندوستان کے لئے اپنا آخری مقابلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، جو خطابی مقابلہ تھا۔ اس وقت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں، ہندوستانی ٹیم ٹاس ہار گئی اور آسٹریلیا نے اسے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 25 اوورز کے بعد ہندوستان کا اسکور 123 رنز تھا اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ غورطلب ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو 26-26 اوورز کا کر دیا گیا ہے۔

اپنے واپسی میچ میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کچھ خاص نہیں کر پائے۔ روہت شرما نے 14 گیندوں پر 8 رنز بنائے جبکہ کوہلی نے 8 گیندوں کا سامنا کیا اور وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ روہت دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کی شارٹ آف لینتھ گیند پر دوسری سلپ پر میتھیو رینشا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت نے گیند پر زور سے بیت چلایا مگر ان کی ٹائمنگ صحیح نہیں تھی۔ گیند ان کے بلے کا کنارہ لے کر فیلڈر کے پاس پہنچی۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی کی بات کریں تو انہیں جارح تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے آوٹ کیا۔ آف اسٹمپ کے باہر ڈالی گئی گیند پر کوہلی نے ڈرائیو مارنا چاہا لیکن یہاں بھی ٹائمنگ خراب تھی اور گیند باہر کے کنارے کو لے کر پیچھے کی طرف چلی گئی۔ وہاں موجود کوپر کونولی نے اپنی بائیں جانب ڈائیو لگا کر کیچ لپک لیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوہلی آسٹریلیا میں کسی ون ڈے میچ میں صفر پر آوٹ ہوئے ہیں۔ کوہلی اب تک آسٹریلیا میں 30 ون ڈے اننگز کھیل چکے ہیں۔ مشیل اسٹارک دوسرے گیند باز ہیں جنہوں نے ون ڈے میں وراٹ کوہلی کو دو مرتبہ صفر پر آوٹ کیا۔ اسٹارک سے پہلے صرف انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Published: undefined

کپتان شبھمن گل کا بلا بھی نہیں چلا اور وہ 8 رن کے ذاتی اسکور پر ناتھن ایلس کی گیند پر وکٹ کیپر جوش فلپ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت (8)، گل (10) اور کوہلی (صفر) نے مجموعی طور پر 18 رنز بنائے۔ کسی ون ڈے انٹر نیشنل میں یہ تینوں کا مشترکہ سب سے کم اسکور ہے جہاں تینوں نے بلے بازی کی۔ پچھلا سب سے کم اسکور 25 رن تھا۔ پاکستان کے خلاف 2023 میں پلے کیل ون ڈے میں روہت 11، گل 10 اور کوہلی 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined