
ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے لگاتار کوششیں کر رہے محمد شامی کو ہر بار مایوسی مل رہی ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی یک روزہ سیریز میں انھیں موقع دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے یک روزہ میچ کی سیریز 1-2 سے ہار بھی گئی۔ اب رنجی ٹرافی میں محمد شامی ایک بار پھر اپنی گیندبازی کا جلوہ دکھا رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا اپنا غصہ وہ میدان پر نکال رہے ہیں۔
Published: undefined
رنجی ٹرافی 26-2025 کے ایلیٹ گروپ میں بنگال کی ٹیم نے محمد شامی کی موجودگی میں ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسٹار گیندباز کی شاندار کارکردگی کے دم پر بنگال نے سروسز کو دوسرے فیز کے پہلے میچ میں پوری طرح سے بیک فُٹ پر دھکیل دیا ہے۔ محمد شامی نے سروسز کے خلاف پہلی اننگ میں جہاں 2 وکٹ لیے، وہیں دوسری اننگ میں نصف ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔ ابھی سروسز کے 2 وکٹ گرنے باقی بھی ہیں، یعنی وکٹوں کی تعداد محمد شامی مزید بڑھا سکتے ہیں۔
Published: undefined
بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے اس مقابلہ میں بنگال کی ٹیم اپنی گرفت انتہائی مضبوط کر چکی ہے۔ بنگال نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 519 رن بنائے تھے۔ سروسز کی ٹیم اس کے جواب میں کچھ خاص نہیں کر سکی اور پہلی اننگ میں 186 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد بنگال نے سروسز کو فالو آن دیتے ہوئے ایک بار پھر بلے بازی کے لیے مدعو کیا۔ اس بار بھی سروسز کی حالت خستہ رہی اور بلے باز فلاپ ہوتے نظر آئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سروسز نے اپنی دوسری اننگ میں 231 رن پر 8 وکٹ گنوا دیے ہیں۔
Published: undefined
دوسری اننگ میں محمد شامی انتہائی خطرناک گیندبازی کرتے نظر آئے۔ انھوں نے 16 اوورس میں محض 51 رن خرچ کیے اور 5 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس دوران انھوں نے 3 میڈن اوور بھی پھینکے۔ محمد شامی نے اس مقابلہ کی پہلی اننگ میں بھی شاندار گیندبازی کی تھی۔ انھوں نے پہلی اننگ میں بھی 16 اوور ہی پھینکے تھے، لیکن محض 37 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا۔ محمد شامی کا یہ فارم بنگال کی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہو رہا ہے، جو کہ گروپ ’سی‘ میں ٹاپ پر ہے۔ بنگال نے ابھی تک 5 میچوں میں سے 3 میں جیت درج کی ہے اور چوتھی جیت کے انتہائی قریب ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ محمد شامی بھلے ہی گھریلو کرکٹ میں لگاتار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن ہندوستانی ٹیم میں وہ جگہ نہیں بنا پا رہے ہیں۔ انھوں نے ہندوستان کے لیے آخری میچ گزشتہ سال مارچ میں کھیلا تھا، جو چمپئنز ٹرافی کا فائنل مقابلہ تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 2023 کے بعد سے کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
لوگو