پرتھوی شا اور سپنا گل، تصویرئی اے این ایس
ہندوستانی کرکٹر پرتھوی شا ایک بار پھر مشکلوں میں ہیں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے مبینہ چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ معاملے میں سوشل میڈیا انفلوینسر سپنا گل کی عرضی کا جواب دینے میں ناکام رہنے کو لے ان پر 100 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ گل نے اپریل 2024 میں ڈنڈوشی سیشن عدالت میں ایک فوجداری جائزہ عرضی دائر کی تھی جس میں ایک مجسٹریٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
مجسٹریٹ نے اپنے حکم میں پولیس کو 2022 میں اندھیری کے ایک پب میں مبینہ طور سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے شا کے خلاف اطلاع اول درج کرنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد معاملہ سیشن عدالت میں گیا۔ سیشن عدالت نے کئی تاریخوں پر پرتھوی شا سے عرضی پر جواب طلب کیا تھا۔
Published: undefined
منگل کو عدالت نے کہا کہ گزشتہ تاریخ پر کرکٹر پرتھوی شا کو ایک آخری موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب داخل نہیں کیا۔ عدالت نے سماعت 16 دسمبر تک منسوخ کرتے ہوئے کہا، ’’پھر بھی 100 روپے کے جرمانے پر ایک اور موقع دیا جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
گل کا موقف پیش کر رہے وکیل علی اشرف خان نے دعویٰ کیا کہ شا کو کئی مرتبہ طلب کیے جانے کے باوجود انہوں نے باقاعدہ طور پر یہ ترکیب اپنائی۔ سوشل میڈیا انفلوینسر نے سب سے پہلے اندھیری مجسٹریٹ عدالت میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں پولیس کو شا کے خلاف اطلاع اول درج کرنے کا حکم دینے کی گزارش کی گئی تھی۔
Published: undefined
مجسٹریٹ عدالت نے گزشتہ سال صرف پولیس جانچ کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سیشن عدالت کا رخ کیا اور کہا کہ نچلی عدالت کا حکم پوری طرح سے غلط اور قانون کے اصولوں کے خلاف ہے اور اسے منسوخ کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سپنا گل کو فروری 2023 میں ایک ہوٹل میں سیلفی لینے کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بعد پرتھوی شا پر مبینہ حملے کے سلسلے میں کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت ملنے کے بعد گل نے شا اور اس کے دوست آشیش یادو اور دیگر کے خلاف مبینہ چھیڑ چھاڑ کی شکایت کے ساتھ ایئر پورٹ پولیس تھانے کا رخ کیا تھا لیکن پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined