کرکٹ

پارتھیو پٹیل کا کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پارتھیو نے 17 سال 152 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف 2002 میں نوٹنگھم میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور وہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے نوجوان وکٹ کیپر بن گئے تھے۔

پارتھیو پٹیل / تصویر آئی اے این ایس
پارتھیو پٹیل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا آج اعلان کیا، پارتھیو نے ہندوستان کی جانب سے 25 ٹسٹ، 38 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، پارتھیو نے لکھا ’’ آج میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور اسی کے ساتھ میرا 18 سال کا طویل کیریر ختم ہو رہا ہے۔ میں کئی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بی سی سی آئی نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا، جس کی وجہ سے 17 سال کے نوجوان کھلاڑی کو ٹیم انڈیا میں کھیلنے کا موقع ملا۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے سب سے کم عمر میں بطور وکٹ کیپر ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پارتھیو نے اپنی پوسٹ میں بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سوربھ گانگولی کا شکریہ ادا کیا۔ پٹیل نے گانگولی کی کپتانی میں ڈیبیو کیا تھا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے لکھا، ‘‘میں خاص طور پر دادا کا شکر گزار ہوں۔ وہ میرے پہلے کپتان تھے۔ انہوں نے مجھ پر کافی اعتماد کیا۔ ان کے ساتھ کھیلنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات تھی۔‘‘ پارتھیو نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لئے 2018 میں کھیلا تھا۔

Published: undefined

تصویر آئی اے این ایس

پارتھیو نے 17 سال 152 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف 2002 میں نوٹنگھم میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور وہ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے نوجوان وکٹ کیپر بن گئے تھے۔ ہندوستان میں مہندر سنگھ دھونی کے عروج کے بعد وہ دوسرے وکٹ کیپر کے کردار میں شامل ہوگئے تھے۔ ان کا آخری ٹیسٹ جنوری 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں تھا جو ہندوستان نے جیتا تھا۔ ایک سال بعد وہ ہندوستان کی آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف دو۔ ایک سے جیت حاصل کرنے والی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے لیکن اس سیریز میں انہوں نے ایک میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے ٹیسٹ میں چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 934 رنز بنائے۔ اس دوران، ان کا اوسط 31.13 رہا۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے 62 کیچ لئے اور 10 اسٹمپنگ بھی کیے۔ پارتھیو نے ون ڈے کیریئر میں 23.74 کی اوسط اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 736 رنز بنائے۔ اس دوران انھوں نے 30 کیچ لئے اور 9 اسٹمپنگ کی۔

Published: undefined

پارتھیو نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 194 فرسٹ کلاس میچوں میں 27 سنچریوں کی مدد سے 11240 رنز بنائے۔ ان کی کپتانی میں گجرات نے سال 17-2016 میں رنجی خطاب جیتا تھا اور ساتھ ہی وجے ہزارے ٹرافی بھی جیتی تھی۔ پارتھیو آئی پی ایل میں چھ ٹیموں کی طرف سے کھیلے اور 139 میچوں میں 13 نصف سنچری اسکور کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined