کرکٹ

کرکٹ کے میدان پر ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کو پھر ملی شکست، 2 رنوں سے ہندوستانی ٹیم فتحیاب

ہندوستانی ٹیم کے کپتان دنیش کارتک ٹاس ہار گئے اور انھیں پہلے بلے بازی کی دعوت دی گئی۔ ہندوستان نے مقررہ 6 اوورس میں 86 رن بنائے۔ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ 28 رن رابن اتھپا نے بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>دنیش کارتک کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دنیش کارتک کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا

 

ہانگ کانگ سکسیس کے ایک دھماکہ دار مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 2 رنوں سے شکست دے دی۔ یعنی ہندوستان کی مینس کرکٹ اور ویمنس کرکٹ ٹیموں کی طرح ہندوستان کے سابق اور رنجی کرکٹرس کے انضمام والی ٹیم نے بھی پاکستانی ٹیم کو کرکٹ کے میدان پر شکست فاش دی۔ حالانکہ یہ مقابلہ پورا نہیں ہوا، کیونکہ درمیان میں بارش ہو گئی۔ آخر میں ڈکورتھ اینڈ لوئس اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو 2 رنوں سے فاتح قرار دیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے ذریعہ دیے گئے 87 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستانی ٹیم نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن بارش نے اس کا مزہ خراب کر دیا۔ پاکستانی ٹیم نے 3 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن بنا لیے تھے، تبھی تیز بارش کے سبب کھیل رک گیا۔ اس کے بعد میچ شروع نہیں ہو سکا۔ آخر میں جب ڈکورتھ اینڈ لوئس اصول کو سامنے رکھ کر نتیجہ نکالا گیا تو پاکستانی ٹیم ہندوستان کے مقابلے 2 رن پیچھے تھی۔

Published: undefined

آج ہندوستانی کپتان دنیش کارتک ٹاس ہار گئے تھے۔ پاکستانی کپتان نے انھیں پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستان نے مقررہ 6 اوورس میں صرف 86 رن بنائے۔ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ 28 رن رابن اتھپا نے بنائے۔ اس کھلاڑی نے 11 گیندوں میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں سے کرکٹ شیدائیوں کو خوب محظوظ کیا۔ ہندوستانی بلے باز بھرت چپلی نے 13 گیندوں میں 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انھوں نے 2 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ کپتان دنیش کارتک نے 6 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رن بنائے۔ انھوں نے ایک چھکا اور 2 چوکا لگایا۔

Published: undefined

اسٹوارٹ بنی بلے بازی میں تو کچھ خاص کر نہیں پائے، لیکن گیندبازی سے انھوں نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ دائیں ہاتھ کے اس میڈیم پیسر نے دوسرا اوور پھینکا، جس میں انھوں نے محض 7 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ اس اوور میں وہ معاذ صداقت کا وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اسی اوور کی وجہ سے بارش کے بعد پاکستان کا اسکور ہندوستان ے 2 رن پیچھے رہا اور آخر میں ہندوستانی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

Published: undefined

پاکستان کے سب سے کامیاب گیندباز محمد شہزاد رہے، جنھوں نے ایک اوور میں 15 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ عبدالصمد نے 16 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ شاہد عزیز نے ایک اوور میں 13 رن دیے۔ لیفٹ آرم اسپنر معاذ صداقت نے 2 اوورس میں محض 19 رن خرچ کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined