کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نیوزی لینڈ-انگلینڈ سے ناراض، کہا ’بدلہ لیں گے‘

پی سی بی کے ذریعہ منگل کے روز جاری ایک ویڈیو میں رمیز نے کہا کہ ’’میں انگلینڈ کے ہٹنے سے مایوس ہوں، لیکن اس کی امید تھی کیونکہ مغربی ممالک متحد ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

رمیز راجہ، تصویر آئی اے این ایس
رمیز راجہ، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رمیز راجہ نے انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سیکورٹی سے متعلق فکر کے سبب اکتوبر میں اپنی مرد و خواتین ٹیموں کے پاکستان دورہ کو رد کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ سے پہلے نیوزی لینڈ نے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی محدود اووروں کے دورہ کو سیکورٹی اسباب کا حوالہ دے کر منسوخ کر دیا تھا۔

Published: undefined

پی سی بی کے ذریعہ منگل کے روز جاری ایک ویڈیو میں رمیز نے کہا کہ ’’میں انگلینڈ کے ہٹنے سے مایوس ہوں، لیکن اس کی امید تھی کیونکہ مغربی ممالک متحد ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آپ سیکورٹی خطرہ کی بنیاد پر کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ غصے کا جذبہ تھا، کیونکہ پہلے نیوزی لینڈ اپنے سامنے آنے والے خطرہ کے بارے میں جانکاری دیئے بغیر ہٹ گیا۔ اب انگلینڈ، لیکن یہ امکان تھا۔ یہ ہمارے لیے ایک سبق ہے کیونکہ جب ہم ان فریقوں کا سفر کرتے ہیں تو ہمیں سخت کوارنٹائن سے گزرنا پڑتا ہے اور ہم ان کی نصیحتوں کو برداشت کرتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک سبق ہے۔ یعنی کہ اب سے ہم اتنا ہی آگے بڑھیں گے، جتنا ہمارے مفاد میں ہے۔‘‘

Published: undefined

پی سی بی کے مطابق اس فاصلہ کو ختم کرنے کے لیے زمبابوے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، لیکن اس میں کچھ مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ’’ہم عالمی کپ میں جائیں گے جہاں ہمارے نشاے پر ہندوستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی ہوں گے۔ ہم خود کو مضبوط کریں گے اور اس ذہنیت کے ساتھ اتریں گے کہ ہمیں ہارنا نہیں ہے۔ کیونکہ آپ نے ہمارے ساتھ ٹھیک نہیں کیا، اور ہم اس کا بدلہ میدان میں لیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined