کرکٹ

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا خطاب جیت لیا، سپر اوور میں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز فتح

پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب

 

پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کا خطاب جیت لیا۔ پاکستان نے سپر اوور میں جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز فتح درج کی۔ بنگلہ دیش نے سپر اوور میں 7 رنز کا ہدف پاکستان کو  دیا جسے پاکستانی بلے بازوں نے صرف چار گیندوں پر حاصل کر لیا۔ دونوں ٹیموں کی اننگز 125 رنز پر ختم ہوئی جس کے بعد پاکستان نے سپر اوور میں سنسنی خیز فتح حاصل کرکے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

Published: undefined

بنگلہ دیش سپر اوور میں صرف چھہ  رنز بنا سکا۔ بنگلہ دیش نے تین گیندوں کے اندر اپنی دونوں وکٹیں گنوا دیں۔ پاکستانی بلے بازوں نے پہلی دو گیندوں پر سنگل لیا، پھر تیسری گیند پر چوکا لگایا اور پھر چوتھی گیند پر ایک رن دوڑ کر فتح کو یقینی بنایا۔

Published: undefined

اس فائنل میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا، کیونکہ پاکستان 125 رنزہی بنا سکی ۔ پاکستان کے لیے صرف معاذ صداقت (28)، عرفات منہاس (25) اور سعد مسعود (38) ڈبل فیگرز تک پہنچے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رپن مونڈل نے تین اور رقیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

جب بنگلہ دیش بیٹنگ کے لیے آیا تو اس کے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 22 رنز تھے لیکن وہیں سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، بنگلہ دیش نے اگلے 31 رنز کے اندر سات وکٹیں گنوا دیں۔ پاکستان کی جیت تقریباً یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن رقیب الحسن اور ایس ایم مہروب نے 37 رنز کی شراکت سے میچ میں جوش و خروش بڑھا دیا۔

Published: undefined

96 کےا سکور پر رقیب الحسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی شکست یقینی ہے۔ لیکن رپن مونڈل اور عبدالغفار ثقلین نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور 29 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ٹیمیں 125-125 پر برابر ہوگئیں جس کے بعد سپر اوور ہوا اور پاکستان سپر اوور میں جیت گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined