ڈبلیو سی ایل فائنل میں ڈیویلیئرس طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے۔ تصویر ’ایکس‘
اے بی ڈیویلیئرس نے 41 سال کی عمر میں ایک بار پھر کمال کر دیا ہے۔ پوری طرح فٹ نہیں ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے زبردست مظاہرہ سے جنوبی افریقہ چمپئنس کو ڈبلیو سی ایل-2025 کا چمپئن بنا دیا۔ ڈیویلیئرس کی قیادت والی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ڈبلیو سی ایل کے فائنل میں پاکستان چمپئنس کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ جیت کے ہیرو خود کپتان ڈیویلیئرس رہے جنہوں نے ٹورنامنٹ کی تیسری سنچری بناتے ہوئے ناقابل تسخیر 120 رنوں کی اننگز کھیلی۔
Published: undefined
پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 195 رنوں کا بڑا اسکور بناتے ہوئے افریقی ٹیم کو 196 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ لیکن اس بڑے اسکور کو بونا ثابت کرتے ہوئے افریقی ٹیم نے صرف 16.5 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ ڈیویلیئرس کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ اور پوری سیریز میں کمال کے مظاہرہ کے لیے پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم کے لیے سلامی بلے باز شرجیل خان نے 76 رنوں کی شاندار پاری کھیلی۔ ان کو باقی بلے بازوں سے اتنا ساتھ نہیں ملا جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔ پاکستان کے لیے دوسرا سب سے بڑا اسکور عمر امین نے 36 رنوں کے طور پر بنایا۔ وہیں دیگر کوئی بلے باز 30 رن کے اسکور تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
Published: undefined
196 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری جنوبی افریقہ چمپئنس کی ٹیم کو اے بی ڈیویلیئرس اور ہاشم آملہ کی جوڑی نے طوفانی شروعات دی۔ پہلے وکٹ کے لیے دونوں نے صرف 6 اوور میں 72 رنوں کی شراکت داری کی۔ آملہ 14 گیندوں پر 18 رن بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔
Published: undefined
اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے جے پی ڈومنی نے ڈیویلیئرس کا آخری تک بخوبی ساتھ دیا اور دونوں نے 19 گیند بازی رہتے ٹیم کو جیت دلا دی۔ ڈیویلیئرس نے صرف 60 گیندوں پر 120 رن بنائے، اس دوران انہوں نے 12 چوکے اور 7 آسمانی چھکے لگائے۔ وہیں دڈومنی نے بھی تیز طرار 50 رنوں کی اننگز کھیلی۔
Published: undefined
ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ڈیویلیئرس کا ایک پیر فٹ نہیں تھا مگر انہوں فائنل میں باہر بیٹھنے کے بجائے ٹیم کے لیے میدان میں اترنا بہتر سمجھا۔ انہوں نے پاکستان چمپئنس کے خلاف سنچری لگا کر فینس کو جھومنے کا بھرپور موقع دیا۔ اپنی بیوی اور بچوں کو بھی انہوں نے اپنی اننگز سے خوش کر دیا۔ ڈیویلیئرس کی اننگز کے دوران ان کے بیوی-بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاک ٹیم کو سیدھے فائنل میں پہنچنے کا موقع ملا گیا۔ حالانکہ اس سال ڈبلیو سی ایل خطاب جیتنے کا اس کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined