کرکٹ

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا پر زمبابوے کی تاریخی جیت

یہ زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اس شکست کے باوجود تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

 زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پہلی جیت ہے۔ تصویر ّئی اے این ایس
زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پہلی جیت ہے۔ تصویر ّئی اے این ایس 

ٹاؤنس ول: زمبابوے نے ہفتہ کے روز ریان برل (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیتے ہوئے تیسرے ون ڈے میں تین وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا اور محض 142 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔ کنگارو ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 94 (96) رن بنائے جب کہ گلین میکسویل نے 22 گیندوں پر 19 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسوں تک نہیں پہنچ سکا۔

Published: undefined

زمبابوے کی جانب سے برل نے تین اووروں میں محض 10 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے جس میں وارنر کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ بریڈ ایونز نے دو جبکہ رچرڈ انگوارا، وکٹر نیوچی اور شان ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ زمبابوے کے اوپنروں نے 142 رن کے کم ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ تاکودزوناشے کائٹانو اور تادیوناشے مارومانی نے پہلے وکٹ کے لیے 38 رنوں کا اضافہ کیا۔ کیتانو نے 19 (25) اور مارومانی نے 35 (47) اسکور کئے۔

Published: undefined

مڈل آرڈر کی ناکامی کی وجہ سے زمبابوے کا اسکور 77 رن پر پانچ وکٹ ہو گیا اور سکندر رضا (08) بھی پویلین لوٹ گئے تاہم ریگیس چکابوا نے کپتانی کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ چکابوا نے 72 گیندوں پر 38 رنوں کے دوران ایک بھی جوکھم بھرا شاٹ نہیں کھیلا۔ انہوں نے ٹونی منیونگا کے ساتھ 38 رن کی شراکت قائم کر کے زمبابوے کی میچ میں واپسی کرائی۔

Published: undefined

زمبابوے کی جیت سے پہلے منیونگا اور برل (11) کے وکٹ گر گئے، لیکن آخر میں بریڈ ایوانز نے مچل سٹارک کی گیند پر سنگل لیکر میچ ختم کیا۔ یہ زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اس شکست کے باوجود تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined