کرکٹ

کرکٹروں کی بیویوں کو غیرملکی دورہ میں جانے کی اجازت

یہ چھوٹ کسی غیرملکی دورے کے شروع ہونے کے 10 دن بعد سے شروع ہو گی اور دورے کے اختتام تک بیویاں اور گرل فرینڈ کھلاڑیوں کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔

تصوہر سوشل میڈیا
تصوہر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی اپیل کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ضابطے میں تبدیلی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیویوں اور گرل فرینڈ کو ان کے ساتھ غیرملکی دورے میں جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالنے والی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے) نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ان کی بیویوں اور گرل فرینڈ کو دورے پر لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اگرچہ یہ چھوٹ کسی غیرملکی دورے کے شروع ہونے کے 10 دن بعد سے شروع ہو گی اور دورے کے اختتام تک بیویاں اور گرل فرینڈ کھلاڑیوں کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔

حال ہی میں ہندوستانی کپتان وراٹ نے بی سی سی آئی سے بیویوں کو کرکٹ دورے پر لے جانے کے ضابطے میں تبدیلی کرنے کے لئے کہا تھا۔ پہلے ضابطے میں بیویوں کو صرف دو ہفتے کے لئے اپنے ساتھ رکھ سکتے تھے۔ سی او اے کے اس ضابطے کو نافذ کرنے کے پیچھے یہ دلیل تھی کہ کنبے سے دور رہنے پر کھلاڑی اپنی کارکردگی پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کی غیرملکی دورے میں عام طور پر مایوس کن کارکردگی رہی ہے یہ بھی اس ضابطے کی ایک بڑی وجہ تھی۔

Published: undefined

عام طور پر سبھی کرکٹ کھلاڑی اپنی بیوی اور گرل فرینڈ کو دورہ پر لے جاتے ہیں۔ وراٹ ، اجنکیا رہانے، روہت شرما، مہندر سنگھ دھونی، چتیشور پجارا کی بیویاں بھی زیادہ تر دورے پر ان کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا چیلنجنگ دورہ وراٹ کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو جیمس سدرلینڈ نے بھی اس طرح کا فیصلہ آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سی او اے نے بھی اس طرح کے ضابطے کو نافذ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined