
مانچسٹر: آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے 29 ویں میچ میں ٹورنامنٹ کی ناقابل تسخیر ٹیم نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رن سے شکست دے دی۔ 292 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا آغاز کچھ بہتر نہیں رہا اور 20 رن کے اسکور پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے نمایاں ترین کھلاڑی کارلوس بریتھویٹ رہے جنہوں نے 101 رنوں کا تعاون کیا۔ اس کے علاوہ کرس گیل نے 84 گیندوں پر 87 اور شمرون ہیٹ مائر نے 54 رنوں کا تعاون کیا۔
Published: undefined
ہدف کا دفاع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ویسٹ ونڈیز کو 286 رنوں تک محدود رکھا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا جبکہ فرگوسن 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
قبل ازیں، کپتان کین ولیمسن (148) کی بہترین سنچری سے نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب آغاز سے ابھرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ہفتہ کے روز 50 اوور میں 8 وکٹ پر 291 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔
Published: undefined
ولیمسن کی یہ 13 ویں ون ڈے سنچری ہے اور ان کے کیریئر کا بہترین ا سکور بھی ہے۔ اس سے پہلے ان کا بہترین ا سکور ناٹ آؤٹ 145 رن تھا۔ کیوی کپتان کا ورلڈ کپ میں یہ مسلسل دوسری سنچری ہے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 106 رنو کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی۔ ولیمسن نے 154 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 148 رن بنائے۔
Published: undefined
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹ گنوا دیے۔ شیلڈن كٹریل نے پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ امپائر نے پہلے ناٹ آوٹ کا فیصلہ دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے ڈی آر ایس لینے کے بعد امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑ ا۔ كٹریل نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر کولن منرو کو بولڈ کر دیا۔
Published: undefined
دونوں اوپنر اپنے اکاؤنٹ نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کپتان ولیمسن اور تجربہ کار راس ٹیلر نے تیسرے وکٹ کے لئے 160 رنوں کی شراکت کر کے نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لا دیا۔ آف اسپنر کرس گیل نے ٹیلر کو آؤٹ کر اس شراکت کو توڑا. ٹیلر نے 95 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 69 رن بنائے۔
Published: undefined
ٹیلر کا وکٹ 167 کے اسکور پر گرا جبکہ ٹام لاتھم 16 گیندوں میں 12 رن بنانے کے بعد كٹریل کو ریٹرن کیچ تھما بیٹھے۔ لاتھم کا وکٹ 210 کے اسکور پر گرا۔ ولیمسن نے لاتھم کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 43 رن جوڑے۔ ولیمسن نے اس کے بعد جیمز نيشم کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔ ولیمسن کو بھی كٹریل نے آؤٹ کیا اور اپنا چوتھا وکٹ لیا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز