کرکٹ

نیدرلینڈز کے کرکٹ کوچ ریان کیمبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کوما سے باہر

کیمبل کو گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ انہیں برطانیہ کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔

ریان کیمبل، تصویر آئی اے این ایس
ریان کیمبل، تصویر آئی اے این ایس 

لندن: نیدر لینڈز کے کوچ ریان کیمبل جو دل کا دورہ پڑنے سے کوما میں چلے گئے تھے، اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ وہ بے ہوشی کی حالت سے نکل آئے ہیں۔ کیمپبل کے اہل خانہ نے اتوار کو کیمبل کی صحت سے متعلق یہ اطلاع آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ شیئر کیں۔

Published: undefined

کیمبل کو گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ انہیں برطانیہ کے ایک اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔ چار دن بعد کیمبل کے بھائی مارک کیمبل نے اطلاع دی کہ ریان کوما سے باہر آ گئے ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے خاندان کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ رائل اسٹوک یونیورسٹی اسپتال کے عملے کی انتھک محنت کی وجہ سے ریان کو ہوش آیا ہے، انہوں نے بہت اچھے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ حالانکہ وہ ابھی بھی بہت کمزور ہیں لیکن وہ بات کر رہے ہیں اور جواب بھی دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ مسلسل پیش رفت کے ساتھ وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

Published: undefined

سابق آسٹریلوی ون ڈے وکٹ کیپر کو 2017 میں نیدر لینڈز کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اور تب سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ ریان کیمبل کے میعاد میں ٹیم کو ون ڈے کا درجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پچھلے سال مردوں کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں داخل ہونے میں مدد ملی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined