کرکٹ

دھونی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، ہندوستان کے لیے آگے بھی کھیلیں گے: راجیو شکلا

آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان میں بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ آگے بھی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سہارنپور: آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان میں بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ آگے بھی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

شکلا ہفتہ کو سہارنپور کے گیان كلش انٹرنیشنل اسکول کے میدان میں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ پچ کا افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندستان کے بہترین وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کا ابھی بہت کرکٹ بچا ہے، وہ ہندستان کے لئے آگے بھی کھیلیں گے ۔ انہوں نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور اوپنر روہت شرما کے درمیان اختلافات کو مکمل طور پر تردید کی۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST

سپریم کورٹ کے جسٹس ونیت شرن نے سہارنپور کے گیان كلش انٹرنیشنل اسکول کے میدان میں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ پچ کا افتتاح کیا۔ جسٹس ونیت شرن نے کہا کہ ہندستان کو کھیلوں میں دنیا میں غلبہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہندستان نے بیڈمنٹن میں عالمی کھلاڑی پی وی سندھو، سائنا نہوال جیسے بہترین کھلاڑی دیئے ہیں، وہیں کرکٹ میں وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما جیسے کھلاڑی دیئے ہیں۔ انہوں نے ملک کے نوجوان طبقے سے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف کیوریٹر شیو کمار یادو اور گرین پارک سہارنپور کے کیوریٹر کی نگرانی میں گزشتہ چھ ماہ میں یہ پچ تیار ہوئی ہے۔ پورے سہارنپور منڈل میں اس طرح کی کوئی دوسری پچ نہیں ہے۔ سابق رنجی کھلاڑی راکیش تیواری یہاں کے چیف کوچ رہیں گے۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST

یہاں کے کرکٹ گراؤنڈ کے معیار کو دیکھتے ہوئے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن نے وجے مرچنٹ ٹرافی کا انڈر 16 میچ آئندہ 16، 17، 18 اکتوبر کو گیان کلش کرکٹ گراؤنڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پچ کے بعد مقامی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی اور انہیں قومی سطح پر اپنی کھیل کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کے علاوہ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری يدھوير سنگھ، سہارنپور کے شہر ممبر اسمبلی اور گیان کلش انٹرنیشنل اسکول کے بانی سنجے گرگ، سہارنپور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے ڈائریکٹر اکرم سیفی موجود تھے۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Sep 2019, 9:10 AM IST