ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج کو ’آئی سی سی مینس پلیئر آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس ریس میں انھیں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سے سخت چیلنج کا سامنا تھا، لیکن آخر میں بازی ان کے نام رہی۔ انھیں اگست 2025 کے لیے ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ کا یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے محمد سراج کے علاوہ اس ریس میں میٹ ہنری اور جائیڈن سیلس کا نام تھا، جو کہ نامزد کیے گئے تھے لیکن ہندوستانی تیز گیندباز کا پلڑا دونوں پر بھاری ثابت ہوا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ محمد سراج کا کردار انگلینڈ دورے پر ٹیسٹ سیریز کو ڈرا کرانے میں بہت اہم رہا تھا۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی، جس میں محمد سراج گیند سے سب سے کامیاب رہے تھے۔ انھوں نے 5 ٹیسٹ میچوں کی 9 اننگز میں سب سے زیادہ 23 وکٹ لیے تھے۔ محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 2 مرتبہ 5 وکٹ اور ایک مرتبہ 4 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔ انھوں نے 32.43 کی اوسط سے 23 وکٹ لیے تھے۔
Published: undefined
انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سراج محض سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی نہیں تھے، بلکہ انھوں نے سب سے زیادہ 1113 گیندیں بھی پھینکیں تھیں۔ سراج کو ’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ تک پہنچانے میں اوول ٹیسٹ میں ڈالے گئے اسپیل کا کردار نتیجہ خیز رہا۔ سیدھے لفظوں میں کہیں تو اگست میں یہی ایک ٹیسٹ رہا، جس میں وہ کھیلے اور جس کی وجہ سے انھیں اگست ماہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اوول ٹیسٹ میں سراج نے دونوں اننگ ملا کر 21.11 کی اوسط سے 9 وکٹ لیے تھے۔ ان کی اس بہترین کارکردگی نے ہندوستانی ٹیم کو ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ساتھ سیریز کو ڈرا کرانے میں بھی مدد کی تھی۔ محمد سراج واحد ایسے ہندوستانی تیز گیندباز تھے جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں سبھی ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined