ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا زبردست فائدہ حاصل ہوا ہے۔ وہ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد سراج نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں لاجواب گیندبازی کی تھی، جس سے وہ گیندبازی کی رینکنگ میں 15ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد سراج کی خطرناک گیندبازی کا ہی اثر ہی تھا کہ ہندوستان نے آخری ٹیسٹ میچ 6 رن سے جیت لیا اور ہندوستان اس سیریز کو 2-2 سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔
Published: undefined
محمد سراج نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹ لیے تھے۔ اس بہترین کارکردگی کے بعد انھوں نے 12 مقام کی بہتری کے ساتھ 15ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ کے آخری دن میچ اور سیریز جیتنے کے لیے 35 رنوں کی ضرورت تھی، جبکہ ہندوستان کو سیریز ڈرا کرانے کے لیے 4 وکٹ چاہیے تھے۔ سراج نے ایسے مشکل وقت میں محاذ سنبھالا اور 3 وکٹ اپنے نام کر انگلینڈ کو جیت حاصل کرنے سے روک دیا۔ سراج کے ٹیسٹ کیریئر کی اس سے پہلے بہترین رینکنگ 16 تھی جو انھوں نے رواں سال جنوری میں حاصل کی تھی۔
Published: undefined
ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1 گیندباز کی بات کی جائے، تو ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ کا اس مقام پر قبضہ برقرار ہے۔ وہ 889 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ پرشدھ کرشنا بھی اپنے کیریئر کی سب سے بہترین رینکنگ یعنی 59ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
بلے بازوں کی بات کریں تو ہندوستان کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال اوول ٹیسٹ میں سنچری لگانے کے سبب ٹاپ-5 میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں۔ یشسوی نے 3 مقام کی بہتری کے ساتھ پانچویں مقام پر جگہ بنائی ہے۔ ان کے علاوہ ایک دیگر ہندوستانی بلے باز جو ٹاپ-10 میں شامل ہے، وہ رشبھ پنت ہیں۔ انھیں ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ ساتویں سے آٹھویں مقام پر آ گئے ہیں۔
Published: undefined
انگلینڈ کے کرشمائی بلے باز جو روٹ شاندار کارکردگی کی وجہ سے بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر 1 پر بنے ہوئے ہیں۔ پانچویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے انگلینڈ کے دیگر بلے باز ہیری بروک کو ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں دوسرا مقام حاصل ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined