کرکٹ

مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ اطلاع دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق تیزگیندباز وقار یونس کو بالنگ کوچ بنایا گیا ہے لیکن ابھی بلے بازی کوچ پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پی سی بی نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو اس مرتبہ آئندہ 3 برس کے لیے ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ مصباح سابق کوچ مکی آرتھر جبکہ وقار یونس اظہر محمود کی جگہ لیں گے۔

Published: undefined

مصباح پاکستان کے 30 ویں چیف کوچ بنے ہیں لیکن یہ پاکستانی کرکٹ تاریخ میں پہلا موقع ہےجب ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیكٹر کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ پی سی بی نے اگلے تین سال کے لئے مصباح الحق کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Published: undefined

مصباح نے پاکستان کی جانب سے 75 ٹیسٹ اور 162 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور ساتھ ہی 2010 سے 2017 کے درمیان پاکستان کے سب سے زیادہ کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی رہے ہیں۔ مصباح پہلی بار کسی ٹیم کو کوچنگ دینے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Published: undefined

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ وہ ٹیم کے انتخاب میں بطور کوچ اور چیف سلیکٹر رائے ضرور دیں گے البتہ حتمی ٹیم کے انتخاب کا حق کپتان کے پاس ہو گا۔ مصباح الحق اپنی تقرری کے بعد لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’میں بطور چیف سلیکٹر اور کوچ اپنا مؤقف دیتا رہوں گا اور ٹیم کی انتخاب سے متعلق کپتان کے ساتھ ایک اچھی اور مثبت بحث ہونی چاہیے۔‘‘ اس موقع پر مصباح الحق نے یہ بھی کہا ’’جب آپ کے پاس طاقت آتی ہے اور فیصلہ لینے کی ذمہ داری آتی ہے تو آپ کا امتحان ہوتا ہے میری کوشش ہو گی کہ میں پاکستان میں کرکٹ کے ڈھانچے میں نیچے تک پیشہ وارانہ مہارت لا سکوں۔‘‘

اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کرکٹ کے لیے یہ اتنہائی اہم موقع ہے اور ہمارے نزدیک پاکستان کی فتوحات بہت ضروری ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined