کرکٹ کے سب سے بڑے ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ اس طرح دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے 11ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، سنیل گواسکر، انل کمبلے، سچن تندولکر، وینو مانکڑ، وریندر سہواگ، راہل دراوڑ، نیتو ڈیوڈ اور ڈائنا ایڈلجی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ مل چکی ہے۔
Published: undefined
مہندر سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے عظیم ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے تین آئی سی سی ٹرافی پر قبضہ کیا تھا۔ بطور کپتان دھونی نے 2007 کا ٹی-20 عالمی کپ، 2011 کا یک روزہ عالمی کپ اور 2013 کی چمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
Published: undefined
آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ یہ اعزاز ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا بڑی عزت کی بات ہے، جو مختلف نسلوں اور دنیا بھر کے کرکٹرز کے تعاون کو تسلیم کرتا ہے۔ ایسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا نام یاد کیا جانا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ یہ کچھ ایسا ہے جسے وہ ہمیشہ دل کے قریب رکھیں گے۔
Published: undefined
مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستان کے لیے 350 ونڈے میچ کھیلے ہیں جس میں 50.57 کی اوسط سے 10773 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 سنچری اور 73 نصف سنچری لگائے۔ انہوں نے 90 ٹیسٹ میچوں میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اس میں ان کا اوسط 38 سے زیادہ کا رہا۔ انہوں نے 6 سنچری کے ساتھ 4876 ٹیسٹ رن بنائے۔ دھونی نے سال 2019 میں عالمی کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا اور اگلے سال اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔ وہ ابھی آئی پی ایل میں اپنا جلوہ دکھا رہے ہیں۔
Published: undefined
دھونی کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق قد آور بلے باز میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ ملی ہے۔ اس سال 5 مرد اور 2 خاتون کرکٹرز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ مردوں کے علاوہ انگلینڈ کی قد آور کھلاڑی سارہ ٹیلر اور پاکستان کی ثنا میر کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اعزاز بخشتا ہے۔ سال 2019 میں اس کی شروعات ہوئی تھی، تب سے 122 کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined