
بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے کہا ’’بی جے پی سے ناطہ توڑ کر آر جے ڈی کے ساتھ جانے پر بھی جے ڈی یو گوپال گنج میں بی جے پی کو نہیں ہرا پائی۔ یہ صاف پیغام ہے کہ وہ مل کر بھی بی جے پی کو نہیں ہرا سکتے۔ مقامہ میں بھی ان کی جیت کا فرق کم ہوا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل بی جے پی کا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی تمام 40 سیٹیں جیتے گی۔‘‘
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
ٹی 20 عالمی کے سپر 12 مرحلہ کے آخری میچ میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 187 رن کا اسکور بنایا ہے۔ کے ایل راہل (35 گیندوں میں 51 رن) اور سوریہ کمار یادو (25 گیندوں میں 61 رن) نے نصف سنچریاں اسکور کی۔ جبکہ وراٹ کوہلی نے 26 رنوں کا تعاون کیا۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
تمل ناڈو کے کڈالور میں آج آر ایس ایس مارچ نکالنے جا رہی ہے۔ مارچ تین مقامات پر نکالا جائے گا۔ اس کے پیش نظر حفاظت کے سخت انظامات کئے گئے ہیں۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
ٹی-20 عالمی کپ کے اہم مقابلہ میں پاکستانی گیندبازوں نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ کے نقصان پر 127 رن پر محدود کر دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے بہتر شروعات کی اور سلامی بلے باز نجم الحسین شانتو نے 48 گیندون میں 54 رنوں کی اننگ کھیلی لیکن دیگر بلے باز توقعات کے مطابق بلے بازی نہیں کر سکے۔ پاکستان کے گیندبازوں، بالخصوص شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آفریدی نے 4 اوورز میں 24 رن دے کر بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو اب جیت کے لئے 128 رن بنانے ہوں گے۔ اس میچ میں جو بھی ٹیم جیت حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ گروپ 2 سے ہندوستان کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ جبکہ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
ملک کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آج آئیں گے۔ اس میں اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ، بہار میں مقامہ اور گوپال گنج، مہاراشٹر میں اندھیری ایسٹ، تلنگانہ میں منگوڈے، اڈیشہ میں دھام نگر اور ہریانہ کی آدم پور اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ ان سیٹوں پر جمعرات کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ تمام سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی صبح 8.00 بجے سے شروع ہو گئی۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
ٹی-20 عالمی کپ میں نیدرلینڈ نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 13 رن سے شکست دے دی ہے۔ اس شکست کے بعد جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے اور ٹیم انڈیا سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہوگی۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Nov 2022, 9:00 AM IST