
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، تصویر بشکریہ @OmarAbdullah
رنجی ٹرافی کرکٹ مقابلے میں جموں وکشمیرکرکٹ ٹیم 67 سالوں میں پہلی بارتاریخ رقم کرنے سے اب محض چند قدم دور ہے۔ ہُبلی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم اپنے پہلے رنجی ٹرافی خطاب کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اپنے مشیراور دیگرعہدیداروں کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا گواہ بننے کے لیے کرناٹک کے ہُبلی پہنچے ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ٹیم کے ایک بڑی کامیابی کے قریب پہنچنے پرفخراورامید کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جوش کو شیئرکیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پہلے ہی فائنل میں پہنچ کر’لاکھوں لوگوں کو فخر‘ کرنے کا موقع دیا ہے اورجب وہ ایک شاندار فتح کے قریب پہنچ رہی ہے تو اسٹینڈز سے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرجوش ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ’ایکس‘ پرایک پوسٹ میں کہا کہ وہ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہبلی جا رہے ہیں۔ انہوں رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچ کراپنی کامیابی سےلاکھوں لوگوں کو بہت فخر محسوس کرایا ہے۔ عمرعبداللہ نے مزید لکھا کہ میں واقعی ہفتہ (28 فروری) کو اسٹینڈز میں ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پُرجوش ہوں۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایم ایل اے اور این سی کے ترجمان تنویر صادق اور پہلگام کے ایم ایل اے الطاف وانی بھی موجود ہیں۔
Published: undefined
بتادیں کہ جموں و کشمیر کی ٹیم نے میدان پراپنا پورا دبدبہ قائم کررکھا ہے جس سے کرناٹک کرکٹ ٹیم کو اپنی تال تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہے۔ جموں وکشمیر کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 291 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں مزید مضبوطی حاصل کر لی ہے۔ ٹیم کی کارکردگی سے ماہرین بھی جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کو رنجی ٹرافی خطاب کا مضبوط دعویدار مان رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
Faiyaz Ahmad
ویڈیو گریب