ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے رکے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا خمار ہفتہ کو چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے سے پھر شروع ہو جائے گا۔ 8 دنوں کی خاموشی کے بعد کرکٹ شائقین کو میدان میں ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا حالانکہ اس بار انٹرٹینمینٹ، دھوم دھڑاکہ اور شور شرابہ سے بھری آئی پی ایل کی رنگین دنیا شاید پہلے جیسی نہیں ہوگی۔ ہفتہ 17 مئی کو جب آر سی بی اور کے کے آر آمنے سامنے ہوں گے تو ماحول تھوڑا جذباتی ہوگا اور رنگ چٹخ لال، کالے یا بینگنی کے بجائے سفید ہوگا اور اس کی ایک وجہ وراٹ کوہلی ہیں۔
Published: undefined
دراصل 9 مئی کو آئی پی ایل 2025 سیزن کو درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا۔ ایک ہفتے کے لیے ٹورنامنٹ روکا گیا تھا۔ اس کی وجہ تھی ہند-پاک کے درمیان اچانک فوجی جدوجہد، جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا تھا۔ اس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 57 میچ کے بعد روکنا پڑا۔ ہند-پاک لڑائی میں کچھ ہندوستانی جوان شہید ہوئے تھے جبکہ کئی معصوموں کی بھی جان گئی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ جب ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہونے کا اعلان ہوا تو فینس کو تھوڑی خوشی تو ہوئی لیکن معروف کرکٹر اور کمینٹیٹر سنیل گواسکر نے صلاح بھی دی کہ ایسے جذباتی ماحول میں دوبارہ شروع ہو رہے ٹورنامنٹ کو ڈی جے کے شور اور چیئر لیڈرس کے رقص سے دور رکھا جائے۔ یہ صلاح شہیدوں اور مہلوکین کے تئیں احترام اور تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے دی گئی۔
Published: undefined
یہ ایک اہم پہلو ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں اسے لے کر کیسا ماحول رہتا ہے۔ لیکن بنگلورو میں یہ میچ دیکھنے جا رہے فینس کے لیے دوسری اہم وجہ ہے، جس کے سبب یہ میچ کسی بھی آئی پی ایل میچ سے الگ ہوگا۔ وہ وجہ ہیں وراٹ کوہلی۔ شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ جب آئی پی ایل کو اچانک روکنا پڑا، اس وقت وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر اپنے فینس کو جھنجھوڑ دیں گے۔ دنیا کے بڑے بڑے قد آور تو اس فیصلے سے حیران تھے ہی لیکن کوہلی کے فینس کا تو جیسے اس سے دل ہی ٹوٹ گیا۔ انہیں اس بات کا بھی غم تھا کہ کوہلی کو وہ وداعی نہیں مل سکی جس کے وہ حقدار تھے۔ میدان کے اندر، ساتھی کھلاڑیوں کے کندھوں اور فینس کی طرف سے ’کوہلی-کوہلی‘ کے نعروں کے درمیان، جس طرح کی وداعی کا خواب کوہلی کے ہر فین نے دیکھا ہوگا۔
Published: undefined
جو خواب پورا نہیں ہو سکا، اسے اپنے انداز میں ہی پورا کرنے کی کوشش کوہلی کے فینس کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بنگلورو اور کولکاتا کی ٹکر کے لیے چنا سوامی اسٹیڈیم میں فینس جٹیں گے تو اس میں آر سی بی کی لال-کالی جرسی کے بجائے اگر پورا اسٹیڈیم سفید رنگ میں دکھے تو حیرانی نہیں ہوگی۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وراٹ کوہلی پہلی بار میدان پر اتریں گے اور ایسے میں انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے سفید رنگ کے ساتھ وداعی دینے کے لیے فینس پورا زور لگا رہے ہیں۔
Published: undefined
سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے اس مہم کی شروعات ہوئی ہے اور اس میچ سے ایک دن پہلے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ٹیم انڈیا کی نقلی سفید ٹیسٹ جرسی کی فروختگی اس کی گواہ ہے۔ کرکٹ شائقین کو اس جذباتی مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined