اویس خان، تصویر @IPL
راجستھان رائلز کو آج ایک بار پھر انتہائی قریبی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پچھلے میچ میں سپر اوور میں شکست کھانے والی راجستھان کو آج لکھنؤ کے ہاتھوں انتہائی دلچسپ مقابلے میں 2 رنوں سے شکست ملی۔ اس شکست کے ساتھ ہی راجستھان پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام سے اوپر نہیں اٹھ پائی اور 8 میچوں میں محض 2 فتح کے ساتھ 4 پوائنٹس ہیں۔ دوسری طرف لکھنؤ 8 میچوں میں 5 فتح اور 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
آج لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی، کیونکہ مشیل مارش محض 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سلامی بلے باز ایڈن مارکرم کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے 45 گیندوں میں 66 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ آیوش بدونی (34 گیندوں میں 50 رن) اور عبدالصمد (10 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 30 رن) ہی ایسے بلے باز رہے، جنھوں نے ٹیم کا اسکور 180 رنوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لکھنؤ کی طرف سے گیندبازی میں وانندو ہسرنگا کو 2 وکٹ اور جوفرا آرچر، سندیپ شرما و تشار دیش پانڈے کو 1-1 وکٹ ملے۔
Published: undefined
راجستھان کو آج شروعات بہترین ملی، اور ساتھ ہی 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی کی شکل میں مستقبل کا ایک نیا ستارہ بھی لوگوں کو دیکھنے کے لیے ملا۔ یشسوی جیسوال (52 گیندوں میں 74 رن) اور ویبھو سوریہ ونشی کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 8.4 اوورس میں 85 رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی۔ ویبھو بدقسمت رہے کہ 20 گیندوں پر 34 رن بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے آئی پی ایل کی اپنی پہلی اننگ میں 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ ان کے پویلین لوٹنے کے بعد میدان میں آئے نتیش رانا (8 رن) نے مایوس کیا، لیکن کپتان ریان پراگ نے 26 گیندوں پر 39 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔
Published: undefined
جیسوال اور پراگ ٹیم کو آسان جیت کی طرف لے جا رہے تھے، لیکن اٹھارہویں اوور میں اویس خان نے ماحول کو پوری طرح سے پلٹ دیا۔ اویس نے اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر جیسوال کو بولڈ کیا، اور پھر اس اوور کی آخری گیند پر پراگ کو ایل بی ڈبلیو کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد لکھنؤ نے میچ میں بہترین واپسی کی۔ بیسواں اوور بھی اویس خان نے ہی پھینکا، جس میں جیت کے لیے 9 رنوں کی ضرورت تھی لیکن 6 رن ہی بن سکے۔ ایک وقت جیتتی ہوئی نظر آ رہی راجستھان کی ٹیم 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہی بنا سکی، اور یہ میچ محض 2 رنوں سے ہار گئی۔ اویس خان نے 4 اوورس میں 37 رن دے کر سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 1-1 وکٹ شاردل ٹھاکر اور ایڈن مارکرم کو ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined