جیسا کہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، جسپریت بمراہ ’آئی پی ایل 2025‘ میں شروعاتی کچھ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ یہ ممبئی انڈینز کے لیے بری خبر ہے، کیونکہ بمراہ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی فاسٹ بالنگ کمزور ہو جائے گی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بمراہ اب بھی کمر کی چوٹ سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں، اس لیے وہ 22 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے شروعاتی میچوں میں ممبئی انڈینز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جسپریت بمراہ چوٹ کے سبب رواں سال جنوری ماہ سے ہی کرکٹ سے دور ہیں۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق بمراہ اپریل کے شروع میں ممبئی انڈینز میں شامل ہو جائیں گے، لیکن ٹیم کو مارچ میں ہی 3 میچ کھیلنے ہیں۔ یعنی یہ تو طے ہے کہ 3 میچ ممبئی انڈینز کو بمراہ کے بغیر ہی کھیلنے ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ بمراہ تبھی ممبئی انڈینز کے لیے کرکٹ کے میدان پر اتر پائیں گے، جب این سی اے کی میڈیکل ٹیم انہیں فٹ قرار دے گی۔
Published: undefined
دراصل بمراہ اپنی کمر کے نچلے حصے میں چوٹ کا علاج کرا رہے ہیں۔ اس چوٹ کا سامنا انہیں 4 جنوری کو آسٹریلیا کے سڈنی میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن ہوا تھا۔ اس کے بعد بمراہ ’چیمپئنز ٹرافی 2025‘ سے باہر ہو گئے، لیکن اچھی بات یہ رہی کہ ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی چمپئن بنی۔
Published: undefined
جہاں تک ممبئی انڈینز کے میچوں کا سوال ہے، یہ 23 مارچ کو اپنا پہلا میچ چنئی میں چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے۔ اس کا دوسرا میچ 29 مارچ کو احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز ہے۔ ممبئی انڈینز گھریلو میدان پر اپنا پہلا میچ 31 مارچ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد اسے اپریل کے پہلے ہفتہ میں 2 میچ کھیلنے ہیں، 4 اپریل کو لکھنؤ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اور 7 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف اپنے گھر میں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز