آئی پی ایل 2025 کی افتتاحی تقریب کا منظر، ویڈیو گریب
’آئی پی ایل 2025‘ کا آج رنگارنگ آغاز ہو گیا اور افتتاحی تقریب میں سب سے پہلے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کا ڈائیلاگ بول کر ایڈن گارڈنس میں موجود سبھی شائقین کا دل جیت لیا۔ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے شاہ رخ جب اسٹیج پر پہنچے تو کہا کہ ’’پارٹی پٹھان کے گھر پر رکھو گے، تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا، اور پٹاخے بھی لائے گا۔‘‘ شاہ رخ کا یہ ڈائیلاگ سن کر سبھی جوش میں چیختے نظر آئے۔
Published: undefined
آئی پی ایل 2025 کی اس افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کی موجودگی اس لیے بھی اہم ہے، کیونکہ افتتاحی میچ ان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والی ہے۔ اسٹیج پر شاہ رخ خان کی مختصر موجودگی کے بعد مشہور و معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی بہترین آواز میں کچھ مشہور گانے پیش کیے۔ ان کا ساتھ ایڈن گارڈنس میں موجود شائقین بھی دیتے نظر آئے۔ شریا گھوشال نے سپرہٹ فلم ’بھول بھلیا‘ کے گانا ’مرے ڈھولنا‘ سے پرفارمنس کی شروعات کی، اور پھر ’آمی جے تومار‘، ’نگاڑا سنگ ڈھول‘ گاتے ہوئے اے آر رحمن کے مشہور گانا ’وندے ماترم‘ کے ساتھ پرفارمنس ختم کیا۔
Published: undefined
شریا گھوشال کے بعد جواں سال بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی اسٹیج پر پہنچی اور اپنے رقص سے ایک سماں باندھ دیا۔ کچھ دیر تک انھوں نے رقص پیش کیا اور پھر مشہور پنجابی گلوکار کرن اوجلا نے اپنے مشہور گانے سے لوگوں کی تفریح کی۔ انھوں نے ’حسن تیرا توبہ‘ گانا پیش کیا جو کہ مشہور اداکار وکی کوشل پر فلمایا گیا تھا۔
Published: undefined
افتتاحی تقریب میں مختلف مشہور ہستیوں کے پرفارمنس کے بعد شاہ رخ خان ایک بار پھر اسٹیج پر پہنچے اور انھوں نے سب سے پہلے وراٹ کوہلی کو اسٹیج پر بلایا جو لگاتار 18ویں سال آر سی بی کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ساتھ ہی شاہ رخ نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم کے اہم رکن رنکو سنگھ کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا۔ رنکو سنگھ سے شاہ رخ نے اپنے کسی گانے پر رقص کرنے کی گزارش کی۔ ان کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے رنکو سنگھ نے فلم ’ڈنکی‘ کے مشہور گانا ’میں لٹ پٹ گیا‘ پر رقص کیا اور شاہ رخ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ بعد میں شاہ رخ نے وراٹ کوہلی کے ساتھ ’جھومے جو پٹھان‘ گانے پر بھی رقص کیا، جو دیکھنے لائق تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined