کرکٹ

گیل کا طوفان روکنے کے مقصد سے اترے گی دلّی

گھریلو فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں چوٹی کی ٹیم کنگس الیون پنجاب سے مقابلہ ہے اور ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے اسے ہر حال میں یہ میچ جیتا ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دو بار کے آئی پی ایل فاتح کپتان گوتم گمبھیر اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑی کو کوچ رکھ کر دلی ڈیئر ڈیولس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے 11 ویں ایڈیشن میں یکے بعد دیگرے شکست کا سامنا کررہی ہے اور اب اسے اپنی قسمت بدلنے کے لئے صرف اپنے گھر کا سہارا رہ گیا ہے لیکن ساتھ ہی اسے گیل نامی طوفان کو روکنا ہوگا۔

دلی کا آج اپنے گھریلو فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں چوٹی کی ٹیم کنگس الیون پنجاب سے مقابلہ ہے اور ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے اسے ہر حال میں یہ میچ جیتا ہوگا۔ پنجاب کی ٹیم جہاں پانچ میں سے چار میچ جیت کر چوٹی پر ہے وہیں دلی کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر آٹھ ٹیموں میں سب سے فسڈی ہے۔

Published: undefined

دلی کے کپتان گمبھیر اور کوچ پوٹنگ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ اس بار وہ دلی کی قسمت بدلیں گے اور اسے جیت سے ہمکنار کرائیں گے لیکن اب ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے اور دلی کی وہی لٹی پٹی حالت ہے جو پچھلے ایڈیشن میں تھی۔ کولکاتا کو دو بار چمپئن بنانے والے گمبھیر آٹھ سال بعد واپس دلی کے کپتان کے طور پر لوٹ آئے ہیں۔ وہ ابھی تک نہ تو کپتانی اور نہ ہی بلے سے دلی کو متاثر کرپائے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کی ٹیم نئے کپتان اور آف اسپنر روی چندرن اشون کی رہنمائی مین بالکل مختلف نظر آرہی ہے اور گزشتہ کچھ میچوں میں اس نے غضب کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کرس گیل کی واپسی نے تو جیسے پنجاب میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ گیل گزشتہ تین میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined