کرکٹ

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹروں کے لئے خصوصی الرٹ جاری

آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ کے نقصانات سے یاد دہانی کرا دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹروں کے لئے خصوصی الرٹ جاری کردیا۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی ان پر یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ وہ اس حوالہ سے پوری طرح چوکنا ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں۔

Published: undefined

اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے سابق پلیئر و کوچ نووان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے کو مختلف چارجز کا 14 روز کے اندر جواب دینے کو کہا گیا اور ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ نیشنل ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جے سندرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، وہ بھی پہلے سے ہی کرپشن چارجز کی وجہ سے معطل ہیں، ان پر مختلف الزامات ہیں، ان میں وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو رشوت کی پیشکش بھی شامل ہے۔

Published: undefined

رواں برس فروری 2019 میں سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح پلیئر سنتھ جے سوریہ پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر 2 برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے میگا ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد سے خبردار رہیں اور کسی بھی غلط سرگرمی کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined