کرکٹ

ہندوستان کی خاتون ٹیم نے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو دی چھ وکٹوں سے شکست

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ہندوستان کو کلین سویپ ہونے سے بچا لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کوئنس ٹاؤن: اسمرتی مندھانا (71)، ہرمن پریت کور (63) اور کپتان متھالی راج (57) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو یہاں پانچویں اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ہندوستان کو کلین سویپ ہونے سے بچایا۔ تاہم نیوزی لینڈ نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔

Published: undefined

میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آل راؤنڈر امیلیا کار کی نصف سنچری اور دیگر بلے بازوں کی نمایاں شراکت کے ساتھ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 251 رنز کا مشکل ہدف بنایا۔ جواب میں ہندوستان نے اسمرتی، ہرمن پریت اور کپتان متھالی کی نصف سنچریوں کی بدولت 46 اوور میں چار وکٹ پر 255 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اسمرتی نے 84 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 71، ہرمن پریت نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 گیندوں پر 63 اور متھالی نے چھ چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 57 رنز بنائے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کار نے 75 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 66 ر، کپتان سوفی ڈیوائن نے 41 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز جبکہ لارین ڈاؤن اور ہیلی جینسن نے 30-30 رنز بنائے۔ بالنگ میں ہیلی جینسن، ہنا رو، فران جوناز اور امیلیا کارنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے راجیشوری گائیکواڈ، دیپتی شرما اور اسنیہ رانا نے دو دو جبکہ میگھنا سنگھ اور پونم یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسمرتی مندھانا کو 71 رنز کی میچ جیتنے والی اننگز کے لئے مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کار کو پوری سیریز میں 353 رنز بنانے اور سات وکٹیں لینے پر ’پلیئر آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined