کرکٹ

ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان 8 اگست کو، کوہلی-راہل کی واپسی طے!

ایشیا کپ کی ٹیم سے اس بات کا بھی کچھ اندازہ ہو جائے گا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کن کھلاڑیوں پر بھروسہ کرے گی۔

ہندوستانی ٹیم
ہندوستانی ٹیم تصویر سوشل میڈیا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈیول گزشتہ روز جاری کر دیا گیا جو 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔ ہندوستان کا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے ساتھ ہوگا اور اس وقت بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان 8 اگست کو کیا جائے گا۔ ٹیم میں تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی اور نائب کپتان کے ایل راہل کی واپسی طے مانی جا رہی ہے کیونکہ دونوں فٹ ہیں اور ٹیم مینجمنٹ ان کے بغیر ایشیا کپ میں جانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ امید کی جا رہی تھی کہ کے ایل راہل زمبابوے کے خلاف یک روزہ سیریز سے ٹیم میں واپسی کریں گے، لیکن کورونا انفیکشن کی زد میں آنے اور حال میں ہوئی اسپورٹس ہرنیا کی سرجری سے پوری طرح صحت یاب نہ ہونے پر وہ اس سے محروم رہ گئے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ 8 اگست کو چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی 15 یا 17 رکنی ٹیم کا اعلان کر سکتی ہے۔ ایشیا کپ کی ٹیم سے اس بات کا بھی کچھ اندازہ ہو جائے گا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کن کھلاڑیوں پر بھروسہ کرے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں بھی ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہی کھیلے گی جو کہ 23 اکتوبر کو ہونے والا ہے۔

Published: undefined

کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے علاوہ دنیش کارتک کا سلیکشن ٹیم میں یقینی مانا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ انھوں نے گزشتہ کئی میچوں میں اپنی کارکردگی سے سبھی کو حیران کیا ہے۔ وہ فنشر کا کردار بہت اچھی طرح نبھا رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی یہ دیکھنے کو ملا۔ طویل مدت سے چوٹ کے سبب ٹیم سے باہر دیپک چاہر بھی ایشیا کپ ٹیم میں شامل ہونے کے بہترین دعویدار ہیں۔ انھیں زمبابوے کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اگر وہ اچھی گیندبازی کرتے ہیں تو ایشیا کپ کے لیے منتخب 15 یا 17 رکنی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined