کرکٹ

ہندوستانی سلامی بلے باز ابھشیک شرما نے ٹی20 میں سب سے کم گیندوں میں پورے کیے 1000 رن، بچ گیا کوہلی کا ریکارڈ

ہندوستانی بلے بازوں میں سب سے کم اننگ کھیل کر 1000 رن پورے کرنے کے معاملہ میں ابھشیک شرما نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ پہلے مقام پر وراٹ کوہلی ہیں، جن کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ابھشیک شرما، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ابھشیک شرما، تصویر @BCCI

 

ہندوستانی ٹیم کے طوفانی سلامی بلے باز ابھشیک شرما نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے محض 528 گیندوں میں اپنے 1000 ٹی20 بین الاقوامی رن پورے کر لیے ہیں۔ یہ کسی بھی فل ممبر (سرکردہ دس ٹیمیں) ٹیم کے بلے باز کے لیے سب سے تیز رن ہیں۔ اس معاملے میں انھوں نے سوریہ کمار یادو (573 گیند) اور فل سالٹ (599 گیند) جیسے مایہ ناز بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Published: undefined

آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے ٹی20 مقابلے میں ہندوستانی بلے باز ابھشیک شرما نے مزید ایک کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے ہندوستانی بلے بازوں میں سب سے کم اننگز میں 1000 رن پورے کرنے کے معاملے میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ انھوں نے یہ مقام محض 28 اننگز میں حاصل کیا۔ ان سے آگے صرف وراٹ کوہلی ہیں، جنھوں نے 27 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ کے ایل راہل نے یہ کارنامہ 29 اننگز میں اور سوریہ کمار یادو نے 31 اننگز میں انجام دیا تھا۔

Published: undefined

ابھشیک شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی20 مقابلے میں 11 رن بناتے ہی یہ کامیابی حاصل کر لی تھی۔ اس دوران ابھشیک کو دو زندگیاں بھی ملی تھیں۔ ابھشیک کو دونوں زندگیاں شروعاتی چار اوورس کے اندر ہی ملے۔ پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ابھشیک نے بہترین چوکا لگایا، اس کے بعد اگلی گیند پر وہ پھر بڑے شاٹ کے لیے گئے۔ یہ گیند زیادہ دور جانے کی جگہ اونچی گئی اور مڈ آف پر کھڑے میکسویل کے پاس پہنچی، لیکن گیند ان کے ہاتھ سے چھٹک کر نیچے گر گئی۔ اس طرح ابھشیک کو پہلی زندگی ملی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں ناتھن ایلس کی گیند پر ابھشیک نے فائن لیگ پر شاٹ کھیلا، لیکن گیند ڈوارشوئس کے ہاتھوں سے چھٹک گئی۔ اس وقت ابھشیک 11 رنوں پر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined