کرکٹ

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی محمد سراج کے والد کا انتقال

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے والد کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا۔ سراج اس وقت ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیائی سیریز کے سلسلے میں سڈنی میں ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL 

نئی دہلی: ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کے والد کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا۔ سراج اس وقت ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیائی سیریز کے سلسلے میں سڈنی میں ہیں۔ سراج آئی پی ایل میں رائلز چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے سراج کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے ٹویٹ کیا ’’ہماری تعزیت محمد سراج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ بنگلور کی پوری ٹیم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔ آپ مضبوط رہیں‘‘۔

Published: undefined

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے تیز گیند باز سراج نے حال ہی میں اختتام پذیر آئی پی ایل ۔ 13 میں بنگلور کے لئے نو میچ کھیلے جس میں انہوں نے 8.68 کی اکانومی شرح سے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہندستان کو آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے، تین ٹی-20 اور چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز27 نومبرسے سڈنی میں یک روز ہ میچ سے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined