یشسوی جیسوال، تصویر @BCCI
ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔ آج پہلے دن ہندوستانی بلے بازوں کا زبردست دبدبہ دیکھنے کو ملا، کیونکہ دن بھر ویسٹ انڈین گیندباز وکٹ کے لیے ترستے نظر آئے۔ آج کھیلے گئے 90 اوورس میں ہندوستان کے محض 2 وکٹ گرے اور اسکور بورڈ پر 318 رن لگ گئے۔ رنوں کی رفتار کچھ دھیمی ضرور رہی، لیکن ہندوستانی بلے باز پوری طرح سے گیندبازوں پر حاوی نظر آئے۔
Published: undefined
ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ سلامی بلے باز یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے شروعات بہت دھیمی کی، لیکن 10 اوور کے بعد تھوڑی جارحیت اختیار کی۔ دونوں ہی بلے باز بہت اچھے ٹچ میں دکھائی دے رہے تھے، لیکن ویسٹ انڈیز کے نائب کپتان جومیل وریکن کی اچانک بہت زیادہ گھوم جانے والی ایک گیند نے کے ایل راہل کو پویلین بھیج دیا۔ گیند کا ٹرن دیکھ کر راہل بہت حیران ہوئے، لیکن 54 گیندوں پر 38 رن بنا کر وہ اسٹمپ آؤٹ ہو چکے تھے۔ انھوں نے 1 چھکا اور 5 چوکے لگائے۔
Published: undefined
دوسرے وکٹ کے لیے جیسوال اور سائی سدرشن کے درمیان 193 رنوں کی بہترین شراکت داری ہوئی۔ سدرشن بدقسمت رہے جنھوں نے اپنی سنچری مکمل نہیں کی۔ وہ 165 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 87 رن بنا کر وریکن کی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ہندوستان کا مزید کوئی وکٹ نہیں گرا۔ کپتان شبھمن گل اور یشسوی جیسوال پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ جیسوال جہاں 253 گیندوں پر 22 چوکوں کی مدد سے 173 رن بنا کر کھیل رہے ہیں، وہیں شبھمن گل 68 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 20 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ جیسوال ڈبل سنچری کے قریب ہیں اور دوسرے دن وہ بغیر کوئی خطرہ اٹھائے ڈبل سنچری بنانا چاہیں گے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کی کوشش ہوگی کہ وہ ہندوستانی ٹیم کو جلد آل آؤٹ کریں، تاکہ پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرا ٹیسٹ میچ بھی یکطرفہ نہ رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب