کرکٹ

ہندوستان نے سیریز اپنے نام کی، راہل اور روہت کی نصف سنچریاں

ہندوستان نے مہمان ٹیم کو 20 اوور میں 153 رن پر روک دیا اور سلامی بلے بازوں کی ابتدائی شراکت کی بدولت 17.2 میں تین وکٹ پر 155 رن بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سلامی بلے باز لوکیش راہل (65) اور کپتان روہت شرما (55) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 117 رن کی ابتدائی شراکت کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 مقابلے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔

Published: undefined

اگرچہ نیوزی لینڈ نے میچ میں تیز شروعات کی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 153 رن پر روک دیا اور سلامی بلے بازوں کی ابتدائی شراکت کی بدولت 17.2 میں تین وکٹ پر 155 رن بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی ۔ ہندوستان نے اس سیریز کے جیت سے نیوزی لینڈ سے یو اے ای میں حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس طرح رانچی میں مسلسل تیسرا ٹی 20 میچ جیت لیا ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کودونوں سلامی بلے بازوں نے اچھی شروعات دی ۔ راہل نے میچ میں تھرڈ مین پر چوکا لگا کراچھا آغاز کیا اور چھکا لگا کر اپنی 16ویں نصف سنچری مکمل کی، جبکہ روہت نے بھی چھکا لگا کر اپنی 25ویں نصف سنچری مکمل کی۔ راہل نے 49 گیندوں پر 65 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

Published: undefined

روہت نے 36 گیندوں پر 55 رن میں ایک چوکا اور پانچ چھکے لگائے ۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے سوریہ کمار یادیو اس بار صرف ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے ۔ ساؤتھی نے چار اوور میں صرف 16 رن دے کر ہندوستان کے تینوں وکٹ لئے ۔ رشبھ پنت نے جیمزنیشام کی اننگز کے 18ویں اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کا فیصلہ ہندوستان کے حق میں کیا۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستانی کپتان روہت شرما نے لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے تیز شروعات کی اور چھ اوورکے پاور پلے میں 64 رن بنائے۔ لیکن اس کے بعد ہندوستان کے دونوں اسپنرزآف اسپنر روی چندرن اشون اور لیفٹ ارم اسپنر اکشر پٹیل نے درمیانی اوور میں اچھی گیند بازی کرکے بلے بازوں پر روک لگائی ۔ پٹیل نے چار اوور میں 26 رن دیے اور مارک چیپ مین کی وکٹ حاصل کی ۔ چیپ مین نے 17 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 21 رن بنائے۔

Published: undefined

ہندوستان نے اس میچ میں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بلے باز ہرشل پٹیل کو اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے لیے موقع دیا ۔ پٹیل نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور گلین فلپس کی وکٹیں لیں ۔ پٹیل نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ مچل نے 28 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 31 اور فلپس نے 21 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔

Published: undefined

سلامی بلے باز مارٹن گپٹل 15 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر دیپک چاہر کا شکار بنے ۔ اشون نے ٹم سیفرٹ کو اپنا شکار بنایا ۔ سیفرٹ نے 15 گیندوں میں 13 رن بنائے۔ جیمز نیشام 12 گیندوں میں تین رن بنا کر وبھونیشور کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ میدان میں شام سے ہی اوس آ جانے کی وجہ سے گیند بازوں کو اپنی لائن لینتھ درست رکھنے میں مشکل پیش آرہی تھی لیکن تعریف کرنی ہو گی ہندوستانی گیند بازوں کی جنہوں نے زیادہ رن نہیں دیے۔ مچل سینٹنر آٹھ اور ایڈم ملنے پانچ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined