کرکٹ

ٹی-20 کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ پر ہندوستان کی فتح، روہت نے کھیلی طوفانی اننگ

تین ٹی-20 میچوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا لیکن دوسرے میچ میں ہندوستان نے کامیابی کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کر لیا ہے۔ آخری میچ 10 فروری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کپتان روہت شرما کی دھماکہ دار بلے بازی اور کرونال پانڈیا کی بہترین گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچوں میں فتح حاصل کر سیریز 1-1 سے برابر کر لیا ہے۔ تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کے دوسرے میچ میں روہت شرما نے بہترین نصف سنچری مکمل کی جس نے نیوزی لینڈ پر ہندوستان کی 7 وکٹ سے سے فتح میں معاون ثابت ہوا۔ سیریز کا تیسرا اور نتیجہ خیز میچ اتوار کے روز ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

دوسرے ٹی-20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنائے تھے۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہندوستان نے سات گیندیں باقی رہتے ہی 3 وکٹ پر 162 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون نے بہترین شروعات دی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے شاندار 79 رن جوڑے۔ اس درمیان روہت شرما نے ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازی کا تمغہ بھی اپنے نام کر لیا۔ دسویں اوور کی دوسری گیند پر نیوزی لینڈ کے اسپن گیندباز ایش سودھی نے روہت شرما کو ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ انھوں نے 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکے اور 4 چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے۔ دوسرا وکٹ شکھر دھون کی شکل میں 88 رن پر گرا جنھوں نے 31 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 30 رن بنائے۔

Published: undefined

دو وکٹ گرنے کے بعد ہندوستان کا تیسرا وکٹ بھی شنکر کی شکل میں جلد ہی گر گیا۔ وہ 8 گیندوں پر 14 رن بنا کر مشیل کے شکار ہوئے۔ بعد ازاں رشبھ پنت اور مہندر سنگھ دھونی نے بغیر کوئی وکٹ گرے ٹیم کو جیت تک پہنچا دیا۔ رشبھ پنت نے 28 گیندوں پر شاندار 40 رنوں کی اننگ کھیلی اور اس میں انھوں نے ایک چھکا اور 4 چوکا لگایا۔ دھونی نے 17 گیندوں میں 20 رن بنائے اور ایک چوکا لگایا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے آج بلے بازوں نے اچھی شروعات نہیں دی۔ محض 50 رن تک ان کے چار وکٹ گر گئے تھے جن میں سیفرٹ، منرو، ولیمسن اور مشیل شامل تھے۔ ان چار وکٹوں میں تین وکٹ کرونال پانڈیا کو ملے جب کہ ایک بھونیشور کمار کو ملا۔ کرونال کے تین جھٹکوں کی وجہ سے ہی نیوزی لینڈ کے لیے حالات مشکل ہو گئے تھے، لیکن راس ٹیلر (42 رن) اور گرینڈ ہوم (50 رن) کی تیز طرار بلے بازی نے ہندوستانی گیندبازوں کو کافی پریشان کیا۔ لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی نیوزی لینڈ کی بقیہ ٹیم بھی جلد ہی سمٹ گئی۔ ہندوستانی تیز گیندباز خلیل احمد نے بعد کے اسپیل میں کافی اچھی گیندبازی کی اور سینٹنر و ساؤتھی کو جلدی پویلین بھیج دیا۔ ایک وکٹ ہاردک پانڈیا کو بھی ملا جنھوں نے بہترین بلے بازی کر رہے گرینڈ ہوم کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو