کرکٹ

ہندوستان-ویسٹ انڈیز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ٹائی، ہوپ بنے مین آف دی میچ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے دمیان 5 میچوں کی ون ڈے سریز کا دوسرا مقابلہ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جا رہا ہے، ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرا ون ڈے: ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
دوسرا ون ڈے: ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز 
ہوپ کے چوکے سے مقابلہ ہوا ٹائی، ہندوستانی خیمہ حیران

اومیش یادو نے آخری اوور میں اچھی گیندبازی کی لیکن قسمت ویسٹ انڈیز کے ساتھ رہی جس کے سبب ایک چوکا لیگ بائی چلا گیا اور پھر آخری گیند پر بھی ہوپ نے چوکا لگا کر اس میچ کو ٹائی کر دیا۔ حالانکہ ایک وقت ویسٹ انڈیز بہ آسانی جیتتا ہوا نظر آ رہا تھا لیکن ہندوستانی گیندبازوں نے واپسی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہوپ نے ناٹ آؤٹ 123 رن بنائے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

49ویں اوور میں محمد شامی نے دیے محض 6 رن

محمد شامی نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں محض 6 رن دیے۔ اب آخری اوور اومیش یادو کرنے والے ہیں اور ویسٹ انڈیز کو چاہیے 14 رن۔ مقابلہ انتہائی دلچسپ مرحلہ میں پہنچ چکا ہے اور اسٹیڈیم میں شور برپا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہولڈر رن آؤٹ، اب ساری امیدیں ہوپ کے اوپر

48ویں اوور میں ہولڈر کے رن آؤٹ ہونے سے ایک بار پھر پلڑا ہندوستان کی جانب جھکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ ہوپ ایک طرف بہترین بلے بازی کر رہے ہیں اور ان کا وکٹ ہندوستان کے لیے نکالنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ جیت کے لیے اب ویسٹ انڈیز کو 12 گیندوں پر 20 رن کی ضرورت ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہوپ نے بنائی شاندار سنچری، ویسٹ انڈیز فتح کی طرف گامزن، ہندوستان دباؤ میں

ہوپ نے ویسٹ انڈیز کی امیدوں کو زندہ رکھتے ہوئے شاندار سنچری مکمل کر لی ہے۔ اس وقت ویسٹ انڈیز نے 46 اوور میں 295 رن بنا لیے ہیں اور اس کے 5 وکٹ ہی گرے ہیں۔ گویا کہ فتح کے لیے 24 گیندوں میں محض 27 رن کی ضرورت ہے۔ اب دباؤ پوری طرح سے ہندوستانی گیندبازوں پر نظر آ رہا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 36 گیندوں میں چاہیے 45 رن

ویسٹ انڈیز کو اب 6 اووروں میں فتح کے لیے 45 رن کی ضرورت ہے اور اس کے 5 بلے باز آؤٹ ہونے باقی ہیں۔ 44 اوور کے اختتام کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 277 رن ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

فتح کے لیے ویسٹ انڈیز کو 60 گیندوں میں چاہیے 63 رن

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہا دوسرا یک روزہ میچ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ہٹمایر کے آؤٹ ہونے کے بعد سے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں کے جوش میں اضافہ ہو گیا اور رومان پاویل بھی جلدی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد دباؤ ایک بار پھر ویسٹ انڈیز پر بڑھ گیا۔ لیکن ہوپ ایک طرف زبردست بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 91 گیندوں میں 71 رن بنا لیے ہیں جب کہ دوسری طرف ہولڈر 13 گیندوں پر 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ 40 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رن ہے۔ گویا کہ فتح کے لیے ویسٹ انڈیز کو 60 گیندوں میں محض 63 رنوں کی ضرورت ہے اور ہندوستان کو 5 وکٹ کی۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

سنچری سے محروم رہ گئے ہٹمایر، چہل نے 94 رن پر کیا آؤٹ

آخر کار یجویندر چہل نے ہٹمایر کو آؤٹ کر ہندوستانی کھلاڑیوں کو خوشی کا موقع دے ہی دیا۔ خطرناک نظر آ رہے ہٹمایر کو چہل نے 94 رن پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہٹمایر نے یہ 94 رن محض 64 گیندوں میں بنائے۔ اس دوران انھوں نے 4 چوکا اور 7 چھکا لگایا۔ ان کی جگہ ہوپ کا ساتھ دینے اب رومان پاویل آئے ہیں۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 32 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 221 رن ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہٹمایر اور ہوپ کی جوڑی نے ہندوستانی گیندبازوں پر بنایا دباؤ، اسکور 205/3

ہٹمایر اور ہوپ کی نصف سنچری سے ویسٹ انڈیز مضبوط حالت میں پہنچ گیا ہے اور اب دباؤ ہندوستانی گیندبازوں پر بڑھ گیا ہے۔ ہندوستانی اسپنروں میں اب تک بہترین کارکردگی پیش کرنے والے یجوویندر چہل کو ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے آج زبردست دھنائی کر دی ہے۔ 30 اوور کے خاتمہ کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 3 وکٹ پر 205 رن ہے اور اسے اب 120 گیندوں پر فتح کے لیے محض 117 رن کی ضرورت ہے۔ ہٹمایر 82 رن بنا کر اور ہوپ 59 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہوپ-ہٹمایر کی جوڑی نے تیز بلے بازی شروع کی، 25 اوور بعد اسکور 162/3

ہٹمایر نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے اپنے 50 رن مکمل کر لیے ہیں اور دوسری طرف ہوپ بھی اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ 25 اوور کے خاتمہ کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 162 رن ہے۔ 12ویں اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی وکٹ نہیں گرا ہے اور گزشتہ 5 اوور میں ہٹمایر اور ہوپ نے 37 رن بنا ڈالے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ہی بلے باز اپنے ہاتھ کھول چکے ہیں۔ ہٹمایر جہاں 44 گیند میں 55 رن بنا کر کھیل رہے ہیں وہیں ہوپ 52 گیندوں پر 43 رن بنا چکے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

20 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 125/3

ہوپ اور ہٹمایر کی بہترین بلے بازی سے ویسٹ انڈیز سنبھلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 20 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 125 ہو چکا ہے اور ہوپ 37 گیندوں میں 33 کے ساتھ ہٹمایر 29 گیندوں میں 29 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

15 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز کا اسکور 98/3، ہوپ اور ہٹمایر کریز پر

15 اوور کے بعد ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 98 رن بنا لیے ہیں اور ہوپ ایک طرف بہترین بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 26 گیند پر 32 رن بنا لیے ہیں اور ان کا ساتھ ہٹمایر دے رہے ہیں جنھوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 5 رن بنائے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ویسٹ انڈیز کے تین وکٹ آؤٹ، ہندوستانی شیدائیوں میں خوشی کی لہر

ہندوستانی گیندباز کلدیپ یادو نے اپنے لگاتار دو اووروں میں دو وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے اچھی بلے بازی کر رہے ہیمراج کو 32 رن پر اور سیموئلس کو 13 رن پر بولڈ کر دیا۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 12 اوور میں 78 رن ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

پاویل 18 رن بنا کرآؤٹ، ویسٹ انڈیز کا اسکور 36/1

محمد شامی نے کیرون پاویل کی شکل میں ویسٹ انڈیز کو پہلا جھٹکا دے دیا ہے۔ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شامی نے پاویل کو 18 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹایا۔ اس وقت ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 36 رن ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

322 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی دھیمی شروعات

ہندوستان کے ذریعہ دیے گئے 322 رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا ہے اور 3 اوور میں 12 رن بنائے ہیں۔ اس کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ان تین اووروں میں کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلے بازی کے لیے چندرپال ہیمراج اور کیرون پاویل میدان پر اترے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے چاہیے 322 رن

کپتان وراٹ کوہلی کے تیز طرار 157 رنوں کی بدولت ہندوستان نے 50 اوور میں 321 رن بنا لیے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز 322 رنوں کا پیچھا کرنے میدان پر اتریں گے۔ ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی کے علاوہ صرف امباتی رائیڈو نے کچھ بہتر بلے بازی کی جنھوں نے 80 گیند میں 73 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز شکھر دھون رہے جنھوں نے 30 گیندوں میں 29 رن بنائے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے سب سے اچھی گیندباز کی اور انھوں نے اپنے 10 اوور میں 46 رن دے کر دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میک کوائے نے بھی دو وکٹ لیے لیکن انھوں نے 9 اوور میں 71 رن خرچ کر دیے۔ کیمر روچ نے 10 اوور میں 67 رن دے کر ایک وکٹ اور مرلن سیموئلس نے 5 اوور میں 36 رن دے کر ایک وکٹ لیے۔ جیسن ہولڈر سب سے مہنگے ثابت ہوئے جنھوں نے محض 6 اوور میں 50 رن لٹا دیے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لیا۔ حالانکہ دیویندر بشو کی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے 10 اوور میں 48 رن دیے اور ہندوستانی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ بنایا۔ انھیں کوئی وکٹ نہیں مل سکا۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

48 اوور میں ہندوستان کا اسکور 300 کے پار پہنچا، کوہلی 141 پر ناٹ آؤٹ

ہندوستان کا اسکور 48 اوور کے خاتمہ کے بعد 300 کے پار پہنچ چکا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کے بے مثال بلے بازی کی مدد سے ہندوستان کافی مضبوط حالت میں پہنچ چکی ہے۔ اس وقت کوہلی 121 گیندوں پر 141 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ دوسری طرف رویندر جڈیجہ 11 گیند پر 12 رن بنا کر بلے بازی کر رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

کوہلی کی سنچری مکمل، ہندوستان کا اسکور 250 کے پار، 5 کھلاڑی آؤٹ
دوسرا ون ڈے: ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
ہندوستان کو 226 پر لگا چوتھا جھٹکا، دھونی 20 رن بنا کر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 222 کے اسکور پر دھونی کے طور پر چوتھا وکٹ کھو دیا۔ دھونی 20 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت میدان پر کوہلی کا ساتھ دینے پہنچے ہیں۔ کولی اپنی سنچری کے بے حد نزدیک ہیں اور 93 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

وراٹ کوہلی سب سے تیز 10 ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے
رائیڈو 73 رن بنا کر آؤٹ، ہندوستان کا اسکور 186/3

ٹیم انڈیا نے 33.2 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 183 رن بنا لئے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی 2 رن اور وراٹ کوہلی 72 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

قبل ازیں امباتی رائیڈو 73 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 80 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے لگائے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

امباتی رائیڈو کی بھی نصف سنچری

وراٹ کوہلی کے بعد امباتی رائیڈو نے بھی نصف سنچری اسکور کر لی ہے۔ رائیڈو 64 گیندوں میں 54 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 6 چوکے لگائے ہیں۔ ادھر وراکوہلی 53 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری مکمل

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کر لی ہے۔ وراٹ کوہلی 59 گیندوں میں 52 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 5 چوکے لگائے ہیں۔

ادھر رائیڈو بھی نصف سنچری کے نزدیک ہیں وہ 60 گیندوں میں 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور اس وقت 134/2 تک پہنچ گیا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہندوستان کا اسکور 118/2

ہندوستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 118 رن پہنچ گیا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہندوستان کے 100 رن مکمل

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے 100 رن مکمل کر لئے۔ 20 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور وراٹ کوہلی (41) اور امباتی رائیڈو (33) رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

سلامی بلے باز روہت شرما محض 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شکھر دھون نے 19 رنوں کا تعاون کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کیمر روچ اور ایشلے نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہندوستان کا دوسرا وکٹ گرا، اسکور 68/2

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 13.2 اوور میں 2 وکٹ کے نقصارن پر 66 رن بنا لئے ہیں۔ امباتی رائیڈو 19 رن بنا کر اور وراٹ کوہلی 17 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ سلامی بلے روہت شرما محض 4 رن بنا کر شمرون ہیٹ میئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان اب تک کل 39 رن بنا چکا ہے۔ شکھر دھون 29 اور وراٹ کوہلی 6 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

دوسرا ون ڈے:  ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے دمیان 5 میچوں کی ون ڈے سریز کا دوسرا مقابلہ وشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

11 کھلاڑیوں کی حتمی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، تیز گیند باز خلیل احمد کے مقام پر چائنا مین بالر کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، تیز گیند باز اوشانے تھامس کی جگہ اوبید میکائے کو ڈیبیو کا موقع ملا ہے۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

دوسرا ون ڈے: ہندوستان اپنا 950 واں میچ جیتنے کے ارادے سے اترے گا

کپتان وراٹ کوہلی اور اوپنر روہت شرما کی بہترین سنچریوں کی بدولت پہلا ون ڈے آٹھ وکٹ سے جیتنے والی ٹیم انڈیا بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے دوسرے ون ڈے میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 2۔0 کی برتری بنانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ یہ ہندوستان کا 950 واں ون ڈے ہوگا اور وہ اسے یادگار بنانا چاہے گا۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سریز کا دوسرا مقابلہ وشاکھا پٹنم کے وائی ایس راج شیکھر ریڈی اسٹیڈیم میں بدھ کے روز 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔

ہندوستان نے اپنے 949 ون ڈے میں 490 ون ڈے جیتے اور 411 ون ڈے میچ ہارے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 122 ون ڈے میں ہندوستان کو 57 میں جیت ملی اور 61 میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Oct 2018, 1:29 PM IST