کرکٹ

ہندوستان 326 رن پر آؤٹ، آسٹریلیا پر 131رن کی بیش قیمتی سبقت

رہانے نے 223 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ رہانے نی اپنے کریئر کی 12 ویں اور کپتان کی حیثیت سے پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے اور جڈیجہ نے چھٹے وکٹ کے لئے بیش قیمتی121 رنز جوڑے۔

اجنکیا رہانے، فائل تصویر آئی اے این ایس
اجنکیا رہانے، فائل تصویر آئی اے این ایس 

ملبورن: ہندوستان نے کپتان اجنکیا رہانے کی (112) سنچری اور آل راؤنڈر روندر جڈیجہ کی (57) نصف سنچری کی مدد سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے تیسرے دن پیر کو پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔ اور بیش قیمتی 131 رنزکی سبقت حاصل کرلی۔

Published: undefined

ہندوستان نے تیسرے دن پانچ وکٹ پر 273 رنز پر کھیلنا شروع کیا اور ان کی اننگز 115.1 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے دن ایک سرے سے محاذ پر ڈٹے کپتان رہانے تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے فوراً بعد رن آؤٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ رہانے نے 223 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ رہانے نی اپنے کریئر کی 12 ویں اور کپتان کی حیثیت سے پہلی سنچری اسکور کی۔ رہانے اور جڈیجہ نے چھٹی وکٹ کے لئے بیش قیمتی121 رنز جوڑے۔

Published: undefined

رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ نے اپنے کریئر کی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی، نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد، وہ اپنی اننگز کو زیادہ لمبا نہیں بڑھا سکے اور مچل اسٹارک کی گیند پر پیٹ کمنز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ جڈیجہ نے 159 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز میں تین چوکے لگائے۔ جڈیجہ کا وکٹ 306 کے اسکور پر گرا اور ان کے آؤٹ ہونے کے بعد لوئر آرڈر کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر کھڑا نہ رہ سکا۔ ہندوستان کی آخری تین وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئیں۔ امیش یادو کو نیتھن لیون نے اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ امیش نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے نو رنز بنائے۔

Published: undefined

امیش کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے ہی اوور میں روی چندرن اشون کی حیثیت سے ہندوستان کو نوواں دھچکا لگا۔ اشون نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پرلیون کے ہاتھوں کیچ تھما دی۔ انہوں نے 42 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ جسپریت بمراہ کھاتہ کھولے بغیر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بمراہ کولیون نےآؤٹ کیا۔ محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی پہلی اننگز میں نوجوان اوپنر شبھمن گل نے 45، چیتشور پجارا نے 17، ہنوما وہاری نے 21 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 29 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے لئے لیون نے 27.1 اوورز میں 72 رن پر تین، فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے 26 اوورز میں 78 رن پر تین، کمنز نے 27 اوورز میں 80 رن پر دو اور ہیزل ووڈ نے 23 اوورز میں 47 رن پر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ