کرکٹ

ہندوستان-نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان، وڈودرا میں 11 جنوری کو پہلا یک روزہ مقابلہ

اگلے سال 2026 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ونڈے اور 5 میچ کی ٹی-20 سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان آئے گی۔ دورے کا آغاز 11 جنوری کو ہوگا جبکہ اختتام 31 جنوری کو آخری ٹی-20 مقابلے سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا۔ فائل تصویر/انسٹا گرام</p></div>

ٹیم انڈیا۔ فائل تصویر/انسٹا گرام

 

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے ہندوستان دورے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اگلے سال 2026 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان کے خلاف 3 ونڈے اور 5 میچ کی ٹی-20 سیریز کھیلنے کے لیے یہاں آئے گی۔ مارچ 2025 میں ہوئے چمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کے ہندوستان دورے کا آغاز 11 جنوری کو کھیلے جانے والے پہلے یک روزہ مقابلے سے ہوگا جبکہ اختتام 31 جنوری کو آخری ٹی-20 مقابلے سے ہوگا۔ ٹی-20 عالمی کپ 2026 کو دیکھتے ہوئے ٹی-20 سیریز دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے۔ 2026 فروری-مارچ میں ہندوستان اور سری لنکا مل کر ٹی-20 عالمی کپ کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کے ہندوستان دورہ کے دوران سبھی کی نگاہیں وراٹ کوہلی اور روہت شرما پر بھی رہنے والی ہے۔ حالانکہ یہ دونوں کھلاڑی ٹی-20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہو چکے ہیں لیکن ونڈے سیریز میں اپنا جلوہ دکھاتے رہیں گے۔ امید ہے کہ وراٹ اور روہت  نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ونڈے کی میزبانی وڈودرا کو ملی ہے۔ 15 سال بعد اس میدان پر مردوں کا کوئی میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نئے بنے کوٹامبی اسٹیدیم میں ہوگا، یہاں پہلے ہی دسمبر 2024 میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان خاتون ونڈے میچوں کی سیریز کا انعقاد ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی یہاں ڈبلیو پی ایل-2025 کے 6 میچ ہوئے تھے۔

Published: undefined

وڈودرا کے میدان نے مردوں کی کرکٹ کے آخری میچ کی میزبانی 2010 میں کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم شامل تھی۔ ٹیم انڈیا کے موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اس مقابلے میں پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔

Published: undefined

وڈودرا کے بعد دونوں ٹیمیں گجرات میں ہی رہیں گی کیونکہ دوسرے ونڈے کی میزبانی راجکوٹ کو ملی ہے، جو 14 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 18 جنوری کو ونڈے سیریز کا آخری میچ اندور میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined