کرکٹ

ہندوستان نے پہلا انڈر 19 ویمنز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا،انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کی اور ہندوستان نے جارح گیند بازی اورچست فیلڈنگ کی بدولت انگلینڈ کو محض 68 رن پر آؤٹ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

ہندوستان نے پہلا انڈر 19 ویمنز ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا.  فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ شیفالی ورما کی ٹیم کو جیت کے لیے 69 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ہدف 3 وکٹوں  کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Published: undefined

خواتین کے انڈر 19 ٹی ۔ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کئی ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ بلے بازوں نے جہاں شاندار بلے بازی کا تماشا پیش کیا وہیں باؤلرز نے مخالف گیند بازوں پر تہلکہ مچا دیا۔اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی کپتان شیفالی ورما نے 172 رنز بنائے۔ شیفالی ورما اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی تیسری کھلاڑی تھیں۔ ہندوستانی کپتان نے 7 میچوں میں 24.57 کی اوسط سے 172 رنز بنائے۔

Published: undefined

انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کی اور ہندوستان نے جارح گیند بازی اورچست فیلڈنگ کی بدولت پہلے ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو انگلینڈ کو محض 68 رن پر آؤٹ کر دیا۔ ہندوستان کو خطاب جیتنے کے لیے 20 اووروں میں 69 رن درکار تھے جو انہوں نے تین وکٹ کے نقصان پر بنا لئے۔
انگلش لڑکیاں تیتاس سادھو ( چھ رن پر دو وکٹ)، ارچنا دیوی ( 17 رن پر دو وکٹ ) اور پارشوی چوپڑا ( 13 رن پر دو کٹ) کی تکڑی کے سامنے پانی بھرتی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی منت کشیپ، شیفالی ورما اور سونم یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا اور مقررہ اوور سے پہلے 17 گیندوں پر انگلینڈ کا پلندہ برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

کپتان شیفالی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ، جس کا جواز پیش کرتے ہوئے سادھو نے انگلینڈ کے اوپنر لبرٹی ہیپ کو اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا۔ بعد ازاں نیمہ ہالینڈ نے رن ریٹ کو تیز کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔

Published: undefined

وقفے وقفے سے وکٹ گرنے کی وجہ سے پہلے دس اووروں میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 39 رن کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ چکی تھی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے اس حد تک تباہی مچائی کہ چھ انگلش کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی نہ بنا سکیں۔ ریان میکڈونلڈ-گی (19)، الیکسا اسٹون ہاؤس (11)، صوفیہ اسمیل (11) اور نیاہ ہالینڈ (10) ہی کچھ دیر کریز پر ٹھہرے رہے کیونکہ انگلینڈ نے 17.1 اووروں میں 68 رن بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined