کرکٹ

دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی شاندار جیت ،پانڈیا نے گیند اور بلے دونوں سے کیا کمال

ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہندوستان نے ہدف کا تعاقب دو گیندیں باقی رہ کر کر لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے آخری اوور میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر جیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ہاردک پانڈیا نے پہلے گیند سے کما ل کیا اور پھر بلے بازی میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ جب وہ بلے بازی کے لیے آئے تو ہندوستان نے 15ویں اوور میں صرف 89 رنز بنائے تھے اور اپنے چار وکٹ گنوا دیے تھے۔

Published: undefined

پاکستان کی جانب سے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر کے ایل راہول صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ڈیبیو مین یعنی پہلا میچ کھیل رہے نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد پاور پلے میں پاکستانی ٹیم گیند بازی لائن لینتھ پر گیند کرتی رہی۔

Published: undefined

ویراٹ کوہلی کو صفر پر زندگی ملی اور پھر انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ اس دوران کوہلی اپنی پرانی تال میں نظر آئے۔ انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم، روہت مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان کو تیسرا جھٹکا کوہلی کی صورت میں لگا۔ کوہلی 35 رنز بنانے کے بعد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

روہت اور کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم مشکل میں نظر آئی۔ ایسے میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے رویندرا جڈیجا نے قیادت سنبھالی۔ پہلے جڈیجا نے سوریہ کمار یادو (18 رنز) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 36 رنز کی شراکت کی۔ اس کے بعد جب سوریا آؤٹ ہوئے تو جڈیجا نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ہندوستان کو مشکل سے باہر کیا۔ رویندر جڈیجا نے 29 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 2 چوکے اور 2 چھکے لگے۔ دوسری جانب ہاردک پانڈیا نے صرف 17 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔

Published: undefined

ڈیبیو مین نسیم شاہ نے پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم نے راہول اور سوریہ کمار کو بولڈ کیا۔ اس کے علاوہ اسپنر محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined