
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کو بے قرار رہنے والے کرکٹ شیدائیوں کے لیے خوشخبری ہے۔ 2 دن بعد، یعنی 7 نومبر کو یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونے والی ہیں۔ دراصل ’ہانگ کانگ سکسیس 2025‘ ٹورنامنٹ کا آغاز 7 نومبر سے ہونے والا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 9 نومبر تک ٹن کونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس تفریح آمیز ٹورنامنٹ میں میچ 6-6 اوورس کا ہوتا ہے۔
Published: undefined
اس ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اسکواڈ میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑی شامل ہیں۔ اس ٹیم کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو کرکٹ میں اپنا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں گزشتہ ایڈیشن کے کپتان رابن اتھپا کی واپسی بڑی خبر ہے۔ 2007 میں ٹی-20 عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن اتھپا نے 2024 میں عمان کے خلاف اس ٹورنامنٹ میں محض 13 گیندوں پر 52 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ ٹاپ آرڈر میں ان کی دھماکہ خیز بلے بازی ہندوستان کو تیز شروعات دلانے میں اہم کردار نبھائے گی۔ بھرت چپلی بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال ٹورنامنبٹ کے سب سے کامیاب ہندوستانی بلے باز تھے۔ انھوں نے پچھلے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 156 رن بنائے تھے، جس میں پاکستان کے خلاف 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 53 رنوں کی اننگ بھی شامل تھی۔ اسٹوارٹ بنی بھی اس بار ہانگ کانگ سکسیس ٹورنامنٹ میں نظر آنے والے ہیں۔ گیندبازی کے شعبہ میں دائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیندباز ابھمنیو متھن پر دار و مدار ہوگا۔ ٹیسٹ اور ونڈے میں ہندوستان کے لیے کھیل چکے متھن کے نام گھریلو کرکٹ میں 330 سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹس ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم اور بلے باز پریانک پانچال بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Published: undefined
اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کی شروعات پاکستان کے خلاف میچ سے ہی کرے گی۔ دونوں ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم 8 نومبر کو کویت سے نبرد آزما ہوگی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا سامنا افغانستان سے ہوگا۔ پھر سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔
ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے: دنیش کارتک (کپتان)، رابن اتھپا، بھرت چپلی، اسٹوارٹ بنی، ابھمنیو متھن، شہباز ندیم، پریانک پانچال۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined