کرکٹ

آسٹریلیا نے صحیح وقت پر واپسی کی: وراٹ

وراٹ نے کہا کہ بطور کپتان ان کے پاس اب ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کا بہت وقت نہیں ہے اور ان کی توجہ ایم سي جي میں اگلے میچ پر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

برسبین: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے ٹوئنٹی 20 میں قریبی چار رن کی شکست کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریف ٹیم نے صحیح وقت پر کھیل میں واپسی کی جس سے میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔

ہندستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر رہا جس کے سبب اوورز کی تعداد کم کر 17 کر دی گئی تھی۔ لیکن ہندستان تسلی بخش کارکردگی کے باوجود ڈي ایل وائي نظام سے چار رن سے میچ گنوا بیٹھا۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہاکہ یہ بہت قریبی میچ تھا۔ ہم نے میچ میں بہترین بولنگ کی تھی لیکن پھر گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس نے آخری اوورز میں بہترین بلے بازی سے اچھا اسکور بنا دیا۔

Published: 22 Nov 2018, 8:09 PM IST

ہندوستانی کپتان نے کہاکہ ہماری ٹیم نے بھی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کی اور شکھر دھون کی اننگز کمال کی تھی۔ پھر دنیش کارتک نے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی کی ۔ لیکن آسٹریلوی ٹیم نے صحیح وقت پر واپسی کر لی اور میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔

وراٹ نے کہا کہ بطور کپتان ان کے پاس اب ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کا بہت وقت نہیں ہے اور ان کی توجہ ایم سي جي میں اگلے میچ پر ہے۔ کپتان نے ساتھ ہی یہاں ہندوستانی ناظرین کی حمایت کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔ میچ سے پہلے بہت سے شائقین نے وراٹ سے ملاقات کی تھی اور میچ میں بھی مہمان ٹیم کو اچھی حمایت ملی۔

ہندستان اور آسٹریلیا ابھی میلبورن میں جمعہ کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میں کھیلنے اتریں گے جہاں مہمان ٹیم کی کوشش سریز بچانے کے لیے برابری حاصل کرنے کی ہوگی۔

Published: 22 Nov 2018, 8:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Nov 2018, 8:09 PM IST