کرکٹ

آئی پی ایل کے پہلے مقابلہ میں کوہلی کی بنگلورو جیتی، ممبئی انڈینس کے ہاتھ لگی شکست

بینگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ گیند بازی ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں محض 27 رن دیکر پانچ وکٹ لئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

آئی پی ایل 2021 کا پہلا مقابلہ آج ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا اور روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی انڈینس نے 20 اوور میں 159 رن بنائے۔ جواب میں بنگلور کی ٹیم ایک وقت دباؤ میں آ گئی تھی جب کوہلی، میکسویل اور شہباز کا وکٹ جلدی جلدی گر گئےتھے۔ لیکن ایک بار پھر اے بی ڈیویلیرس نے اپنی اہمیت ثابت کی اور 47 رن کی تیز طرار اننگ کھیل کر بنگلور کی امیدیں روشن کر دیں۔ وہ آخری اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے جب بنگلور کو جیت کے لیے محض 2 رنوں کی ضرورت تھی۔ پانچویں اور چھٹی گیند پر ایک-ایک رن بنا کر بنگلور کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں شکست کے بعد ممبئی انڈینس کے شیدائیوں کے چہرے پر مایوسی صاف دیکھنے کو ملی۔

Published: undefined

ادھر میچ کی شروعات میں ممبئی انڈینس کی جانب سے سلامی بلے باز کرس لن نے49 اور سوریہ کمار یاد نے 31 کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ممبئی انڈینس نے رائل چیلنجرس بینگلورو کے خلاف آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں 20 اوور میں 9 وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن کوہلی کی ٹیم نے اس ہدف کو20 اوور میں حاصل کر لیا۔

Published: undefined

بینگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ گیند بازی ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں محض 27 رن دیکر پانچ وکٹ لئے۔ پٹیل نے اننگز کے آخری اور 20 ویں اوور میں پہلی چار گیندوں پر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

بینگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما محض 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Published: undefined

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر 13 رنوں میں دو چوکے لگائے۔ کیرون پولارڈ سات اور کرونال پانڈیا سات رن بناکر میڈیم فاسٹ تیز گیند باز ہرشل پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پٹیل نے ان دو وکٹوں کے بعد تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا اور چوتھی گیند پر مارکو جینسن کو بولڈ کردیا۔ پٹیل کے اوور کی آخری گیند پر راہل چاہر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ جسپریت بمراہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

اس سے قبل بینگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ گیند بازی ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں محض 27 رن دیکر پانچ وکٹ لئے۔ پٹیل نے اننگز کے آخری اور 20 ویں اوور میں پہلی چار گیندوں پر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

بینگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما محض 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر 13 رنوں میں دو چوکے لگائے۔ کیرون پولارڈ سات اور کرونال پانڈیا سات رن بناکر میڈیم فاسٹ تیز گیند باز ہرشل پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پٹیل نے ان دو وکٹوں کے بعد تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا اور چوتھی گیند پر مارکو جینسن کو بولڈ کردیا۔ پٹیل کے اوور کی آخری گیند پر راہل چاہر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ جسپریت بمراہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined