کرکٹ

ہو جائیے تیار، یکم اگست سے شروع ہونے والا ہے ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ کپ

یکم اگست سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی شروعات ہو جائے گی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایشزسیریز کا پہلا میچ ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یکم اگست سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی شروعات ہو جائے گی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ایشز کا پہلا میچ ٹیسٹ چمپئن شپ کا بھی پہلا میچ ہوگا۔ اس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی شروعات بھی ہو جائے گی۔ اس چمپئن شپ کے ذریعہ ٹیسٹ میچوں کو بھی دلچسپ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن جون 2021 تک چلے گا جب کہ اس کا فائنل جون 2021 میں لارڈس کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس ایڈیشن کے ختم ہونے کے بعد دوسرے ایڈیشن کی شروعات ہوگی جو اپریل 2023 تک چلے گا۔

Published: undefined

ٹیسٹ کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لیے آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی کو اس چمپئن شپ کا خیال 2009 میں آیا تھا۔ 2010 میں اسے منظوری دے دی گئی تھی۔ آئی سی سی چاہتی تھی کہ 2013 میں اس کی شروعات ہو جائے، لیکن کچھ اسباب کی بنا پر ایسا نہیں ہو سکا تھا اور اب اس کی شروعات یکم اگست سے انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ سے ہوگی۔

Published: undefined

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ میں قابض سرکردہ 9 ممالک کے درمیان دو سال تک کھیلا جائے گا۔ اس دوران سبھی ٹیمیں 6-6 ٹیسٹ سیریز کھیلیں گی۔ اس میں تین سیریز وہ گھر میں اور تین بیرون ممالک میں کھیلیں گی۔ حالانکہ یہ چمپئن شپ راؤنڈ رابن کی بنیاد پر نہیں ہوگا جس میں سبھی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا ضروری ہو۔ آخر میں جن دو ٹیموں کے سب سے زیادہ پوائنٹ ہوں گے، ان کے درمیان انگلینڈ میں جون 2021 میں فائنل کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

ہر سیریز کے کل 120 پوائنٹس ہوں گے، جو ہر سیریز میں میچوں کی بنیاد پر طے ہوں گے۔ ایک دو ٹیسٹ میچ کی سیریز میں زیادہ سے زیادہ 60 پوائنٹ حاصل کیے جا سکیں گے جب کہ پانچ میچوں کی سیریز میں ہر میچ سے زیادہ سے زیادہ 24 پوائنٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ٹائی میچوں میں جیت کے مقابلے نصف پوائنٹ ملیں گے۔ وہیں ڈرا ہونے پر جیت کے ایک تہائی پوائنٹ ملیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز