کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: انگلینڈ اور افغانستان آمنے سامنے

یہ مقابلہ افغانستان کے لئے ٹورنامنٹ میں آگے کی تصویر کافی حد تک صاف کردے گا۔ افغان ٹیم کو ورلڈ کپ میں بنے رہنے کے لئے اس مقابلے میں ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مانچسٹر: دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کی رینکنگ میں نچلے پائدان کی ٹیم افغانستان سے منگل کو ہونے والے میچ میں مقابلہ کرے گی۔

Published: 18 Jun 2019, 2:10 PM IST

بارش کی وجہ سے رد ہوئے اپنے پچھلے مقابلے میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد مسلسل چوتھی مرتبہ ہارکا منہ دیکھ چکی ٹیم افغانستان کا اگلا میچ اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم انگلینڈ سے منگل کو مین چیسٹر میں ہوگا۔ اس مقابلے میں انگلینڈ جیت کی مضبوط دعودے دار ہے جبکہ افغانستان کو ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لئے کوئی کرشمہ ہی کرنا ہوگا۔

Published: 18 Jun 2019, 2:10 PM IST

یہ مقابلہ افغانستان کے لئے ٹورنامنٹ میں آگے کی تصویر کافی حد تک صاف کردے گا۔ افغان ٹیم کو ورلڈ کپ میں بنے رہنے کے لئے اس مقابلے میں ہر حال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ افغانستان نے ابھی تک چار میچ کھیلے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک اپنی ایک بھی جیت درج کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ میزبان ٹیم انگلینڈ نے چار میچوں میں تین جیت کر اپنی بنیاد مضبوط کرلی ہے وہ صرف پاکستان سے ایک میچ ہاری ہے۔

Published: 18 Jun 2019, 2:10 PM IST

انگلینڈ نے پاکستان سے ملی ہار کے بعد اپنے پچھلے دونوں مقابلے جیتے ہیں۔انہوں نے بنگلہ دیش کو 106رنز کے بڑے فرق سے اور ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ حالانکہ میزبان ٹیم کےلئے ان کے کپتان ایون مورگن اور سلامی بلے باز جیسن رائے کی فٹ نیس باعث تشویش ہے۔ دونوں ہی کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے درمیان میں ہی میدن سے باہر چلے گئے تھے۔

Published: 18 Jun 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Jun 2019, 2:10 PM IST