کرکٹ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سرفہرست، ہندوستان دوسرے مقام پر

ایشیز میں 0-4 سے جیت اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی فتح کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں سرفہرست پوزیشن پر قابض ہو گیا ہے۔

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس 

ایشیز میں 0-4 سے جیت اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی فتح کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں سرفہرست پوزیشن پر قابض ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو رینکنگ کا اپنا سالانہ اَپ ڈیٹ جاری کیا اور آسٹریلیا اب 128 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ وہیں ہندوستان آسٹریلیا سے 9 پوائنٹس پیچھے دوسرے نمبر پر قابض ہے۔

Published: undefined

نئی رینکنگ مئی 2019 سے مئی 2021 تک پوری کی گئی سبھی ٹیسٹ سیریز کو ظاہر کرتی ہے۔ دوسرے مقام پر قابض ہندوستان کے 119 پوائنٹس ہیں، اور اس کے بعد نیوزی لینڈ (111) اور جنوبی افریقہ (110) ہے۔ یہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس کے لیے اچھا ہے، جنھوں نے حال ہی میں پاکستان پر 0-1 سے جیت حاصل کی۔ اس سے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے میں آسٹریلیا کو کافی مدد ملی۔

Published: undefined

جہاں تک پاکستان کا سوال ہے، 93 پوائنٹس کے ساتھ وہ پانچویں نمبر پر ہے۔ بابر اعظم کی قیادت والی اس ٹیم نے انگلینڈ (88) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کو 9 پوائنٹس کا نقصان پہنچا ہے۔ نئے کپتان بین اسٹوکس نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سنبھال لی ہے، لیکن گزشتہ 12 مہینوں میں صرف ایک ٹیسٹ میچ ہی انگلینڈ جیت پایا ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی کے مطابق اس نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے 1995 کے بعد سب سے کم پوائنٹ ہیں۔ 2018 میں ہندوستان پر 1-4 سے سیریز فتح کے بعد رینکنگ میں انگلینڈ لگاتار نیچے کھسک رہا ہے۔ حالانکہ آنے والے مہینوں میں ان کی ریٹنگ میں بہتری ہو سکتی ہے۔ جولائی میں ایجبسٹن میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد اس کے نتائج کو ان کی موجودہ ریٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق رینکنگ میں 10 ٹیمیں شامل ہیں جن میں افغانستان اور آئرلینڈ کو شامل کرنے کے لیے کچھ ٹیسٹ میچ کھیلنا باقی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined