تصویر ’ایکس‘ @BCCI
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز جاری ہے۔ سیریز کے ابتدائی 3 میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی لیگ اسپنر ورون چکرورتی آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں 5 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ورون چکرورتی نے منگل (28 جنوری) کو کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ 25 مقامات کی چھلانگ لگا کر پہلی دفعہ پانچویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ ورون کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں بہترین مظاہرہ کرنے والے بلے باز تلک ورما بھی بلے بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے فلپ سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو چوتھے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
تیسرے ٹی 20 مقابلے میں خطرناک گیند بازی کرنے والے ورون چکرورتی نے اپنے ٹی 20 کریئر میں دوسری بار ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ورون نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ساتھ ہی ورون ایک سے زائد دفعہ ٹی 20 میں ہندوستان کے لیے 5 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ بھونیشور کمار اور کلدیپ یادو ایسا کارنامہ کر چکے ہیں۔ بھونیشور کمار نے 2018 میں جنوبی افریقہ اور 2022 میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں پانچ وکٹ لیے تھے۔ وہیں کلدیپ یادو نے 2018 میں انگلینڈ اور 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایسا کیا تھا۔
Published: undefined
اگر ٹی 20 میں آل راؤنڈر زمرے کی آئی سی سی رینکنگ کی بات کریں تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 255 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف رواں ٹی 20 سیریز میں اب تک 50 رن بنائے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اکشر پٹیل اب بھی ٹاپ 10 سے باہر 12ویں مقام پر ہیں۔ انہوں نے اس سیریز میں اب تک 17 رن اسکور کیے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined