کرکٹ

ٹیم انڈیا کو ملے گا نیا کوچ! سچن، گانگولی اور لکشمن کو نہیں ملے گا سلیکشن کا ذمہ

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قیاس لگ رہے ہیں کہ موجودہ کوچ روی شاستری کی چھٹی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ نئے کوچ کا سلیکشن سچن، گانگولی اور لکشمن نہیں کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کے بعد سے ٹیم انڈیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ ٹیم کے اندر آپسی رنجش اور خیمہ بازی کی خبریں بھی آنے لگی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیم انڈیا میں روہت شرما اور کپتان کوہلی کا الگ الگ خیمہ بن گیا ہے۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ شیدائی کوچنگ اسٹاف اور ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سابق کرکٹروں نے بھی ہندوستانی ٹیم پر سوال اٹھائے ہیں۔ ایسے ماحول میں ٹیم میں کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ خبر ہے کہ اس بار نئے کوچ کے سلیکشن کی ذمہ داری بھی نئے پینل کو دی جائے گی۔ ابھی تک کوچنگ اسٹاف کو چننے کی ذمہ داری سچن تندولکر، سورو گانگولی اور وی وی ایس لکشمن کی ایڈوائزری کمیٹی کی تھی۔

Published: undefined

گلف نیوز کے مطابق بی سی سی آئی اس بار کوچ کے سلیکشن کی ذمہ داری کسی دیگر پینل کو دے سکتی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کپل دیو، انشومن گائیکواڈ اور شانتا رنگا سوامی کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ان تینوں نے ہی خاتون ٹیم کا کوچ چنا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ روی شاستری کو کوچ سچن تندولکر، سورو گانگولی اور وی وی ایس لکشمن کی ایڈوائزری کمیٹی نے چنا تھا۔

Published: undefined

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایسی امید کی جا رہی ہے کہ موجودہ کوچ روی شاستری کی چھٹی ہو سکتی ہے۔ روی شاستری کا معاہدہ عالمی کپ تک ہی تھا۔ شاستری کوجولائی 2017 میں ٹیم انڈیا کا کوچ بنایا گیا تھا۔ عالمی کپ میں شکست کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے معاہدہ کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شاستری ایک بار پھر سے کوچ عہدہ کے لیے ایپلائی کرتے ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

کوچ شاستری پر کشمکش کی حالت فی الحال برقرار ہے۔ لیکن معاون کوچ سنجے بانگڑ کا جانا طے مانا جا رہا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی ذمہ داری ٹھیک طرح سے نہیں نبھائی ہے۔ ٹیم انڈیا کے گیندبازوں کا مظاہرہ شاندار رہا۔ اس کا سہرا گیندبازی کوچ بھرت ارون کو بھی دیا جا رہا ہے۔ وہیں فیلڈنگ کوچ کے بارے میں بھی سب کی رائے مثبت ہے۔ لیکن بلے بازی کے محاذ پر ٹیم انڈیا کئی دفعہ فیل رہی ہے۔ ایسے میں سنجے بانگڑ کی بھی چھٹی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined