کرکٹ

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں چیلنجنگ مقابلہ

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز آج یہاں آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی تو ان کے بیچ زبردست مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ناٹنگھم: پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا اور دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اس ورلڈ کپ میں جیت کے ساتھ شروعات کر چکے ہیں۔ اس مقابلے میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کی دعویدار ہیں۔ اس مقابلے میں چیمپئن آسٹریلیا کا بھی اصل امتحان ہوگا اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس کے کھلاڑی اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے لئے کتنا تیار ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اسی میدان میں پاکستان کے خلاف شاندار سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے بھی یہ میچ چیلنجنگ ثابت ہوگا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے پاس اگر کپتان ارون فنچ، ڈیوڈ وارنر، اسمتھ، عثمان خواجہ، میکسویل، شان مارش جیسے بلے باز ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے پاس کرس گیل، ہوپ، شمرون، لوئس ، نکولس اور رسل جیسے جارحانہ بلے باز ہیں۔ ایسے بلے بازوں کی موجودگی میں مقابلہ یقینی طور پر دھماکہ خیز ہوگا۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کے پہلے مقابلے میں تیز گیند باز تھامس (27 رن پر 4 وکٹ) اور کپتان جیسن ہولڈر (42 رن پر 3 وکٹ) نے قہر برپا کرکے پاکستان کو محض 105 رن پر ڈھیر کردیا تھا۔ جبکہ کرس گیل کے جارحانہ 50 رن ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے مقابلہ جیتنے میں مدد گار ثابت ہوئے۔

Published: undefined

جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے افغانستان کو سات وکٹ سے شکت دے کر مقابلہ جیت لیا تھا۔ اس مقابلے میں افغانستان نے 207 رن بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے 34.5 اوور میں تین وکٹ پر 209 رن بناکر یہ میچ اپنے نام کرلیا تھا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے اس مقابلے سے عالمی کپ کے آگے کے مقابلوں کی سمت بھی طے ہوگی۔

Published: undefined

ممکنہ ٹیم:

آسٹریلیا: ایران فنچ (کپتان)، جیسن بہرنڈارف، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کلٹر نائل، پیٹ کمنس، عثمان خواجہ، ناتھن لائن، شان مارش، گلین میکس ویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مشیل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ ورنر، ایڈم جامپا۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، ایون لوئس، ڈارین براوو، شمرون ہیٹ مائیر، ایشلے نرس، فابیان ایلن، آندرے رسیل، کارلوس بریتھ ویٹ، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، کیمر روچ، اوشانے تھامس، شینن گیبریل، شیلٹن کوٹریل۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined